Nawaiwaqt:
2025-02-12@13:29:09 GMT

شادی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

شادی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے

رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خوراک کے نمونے اکٹھے کیے جن پر تحقیقات  کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ مالکان کیخلاف مقدمےکے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر  بتائی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لیبیا کشتی حادثہ، 16 پاکستانی جاں بحق، 37 زندہ، 3 طرابلس پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا ساحل کے قریب کشتی حادثہ کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں اور سفارتخانہ ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے عمل میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی حادثے کے نتیجے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رائیونڈ: شادی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے
  • رائیونڈ: مضر صحت کھانا کھانے سے 200 باراتیوں کی حالت غیر
  • لاہور: شادی میں ناقص کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر، متعدد کی تشویشناک
  • لاہور، شادی کی تقریب میں ناقص کھانے کی وجہ سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر
  • راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی
  • لیبیا کشتی حادثہ، 16 پاکستانی جاں بحق، 37 زندہ، 3 طرابلس پہنچ گئے
  • لیبیا کشتی واقعے میں جاں بحق 16 میں سے 7 پاکستانی ہیں، ایف آئی اے کی تصدیق
  • لیبیا کشتی واقعے پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، ایک بار پھر انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا عندیہ
  • وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرلی