رائیونڈ: شادی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خوراک کے نمونے اکٹھے کیے جن پر تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ مالکان کیخلاف مقدمےکے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کے 2 لازمی مضمون تبدیل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی تاہم نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا، سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو بھی ریلیف سے مستفید ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
“ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک