پنجاب فوڈ اتھارٹی کی موٹروے پر بڑی کارروائی، ہزاروں روپے مالیت کی ممنوع انرجی ڈرنکس ضبط
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی موٹروے پر بڑی کارروائی، ہزاروں روپے مالیت کی ممنوع انرجی ڈرنکس ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے ایم 2 سروس ایریا میں ممنوع انرجی ڈرنکس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی مشروبات برآمد کرلیں۔ چیکنگ کے دوران پان شاپ سے 48 ہزار روپے مالیت کی ممنوع انرجی ڈرنکس برآمد کی گئیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ممنوعہ مشروبات کی فروخت پر پان شاپ کے مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں ممنوع انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مسافروں اور شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ممنوع اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
پشاور: عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
فوٹو: فائلپشاور میں کھلونا نما بندوقوں اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمے کا اقدام کیا گیا ہے۔