غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ مارچ میں 1ہزار 836 بیورجز یونٹس، جوس پلانٹس، واٹر پلانٹس کی چیکنگ کرتے ہوئی259 کو 49لاکھ 59 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد اور38 یونٹس کی پروڈکشن بند کردی جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 17یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گ?ے۔
جاری تفصیلات کے مطابق 22ہزار لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس، 434 لٹر ناقص پانی، 51لٹر پلپ، 80کلو کیمیکل، 429 کلو ایکسپائر اشیا تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز 2017کے مطابق سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائدہے، سکول کینٹینز،کیفے میں، فیزی اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی سکول کینٹینوں پر فروخت ہونے والی اشیا کو سرخ،پیلی اور سبز تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، سرخ رنگ کیٹیگری میں کاربونیٹڈ ڈرنکس، چھالیہ، تمباکو کی پروڈکٹس پر مکمل پابندی عائد ہے، سکول کینٹین پر فروخت ہونے والی اشیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر کے کیفے،کینٹین کو بند کر دیا جاتا ہے، زیر تعلیم بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام جاری ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو ہفتے میں 6دن دودھ،بریڈ اور خشک میواجات دیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
عاصم جاوید نے مزید کہا کہ لنچ باکس ملازمین کی 3دن کی تنخواہ اور معروف فوڈ کمپنیوں کے رضاکارانہ اشتراک سے فراہم کیا جارہا ہے، طلبا و طالبات کو ملنے والی اشیا خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آنے والی نسل کی اچھی صحت اور نشوونما کے لیے آغاز سے بچوں کو ہیلدی کھانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چنا کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو گھر کی بنی اشیا خورونوش کھانے کی عادت ڈالیں، بازار کی بنی اشیا میں استعمال ہونے اجزا کا استعمال بچوں بڑوں کی گٹ ہیلتھ،معدے اور پیٹ کو متاثر کرتا ہے، ہیلدی فوڈ چوائسس،بچوں کے لیے ہیلدی لنچ باکس آپشنز کے حوالے سے جاننے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیچ سے راہنمائی حاصل کریں، ماہر غذائیت، نیوٹریشنسٹ کی ٹیم فیس بک پر بچوں بڑوں اور مختلف بیماریوں میں اچھی خوراک کے چنا کی آگاہی فراہم کر رہی ہوتی ہیں، شکایت کی صورت میں طلبا ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیے
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
ویب ڈیسک:وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔
پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 2025 میں صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات اور فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کروائی ہے وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کرسکیں گے۔
فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر