مضر صحت مصالحہ جات کینسر پھیلارہا ہے، فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی سے مطمئن نہیں ، عبدالجبار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کیافسران نے شرکت کی عبدالجبار خان نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کو جواب دہ ہیں معاون خصوصی نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے نہ صرف کینسر بلکہ دیگر وبائی امراض بھی جنم لیتے ہیں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ہر مہینے کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ کھلے اور مضر صحت کوکنگ آئل پر پابندی کے باوجود وہ سرعام کیسے فروخت ہو رہا ہے فوڈ اتھارٹی کیا کر رہی ہے ؟عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ لائسنس کے طریقے کار کو آسان کر کے فوری رجسٹریشن کرائی جائے تمام کھانے پینے کی اشیاکی ایکسپائری ڈیٹ چیک کی جائے، ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر گوشت، مچھلی و دیگر اشیاء کا معیار چیک کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہر گلی محلے میں آر او پلانٹس چل رہے ہیں کیا تمام آر او پلانٹس لائسنس یافتہ ہیں کیا آر او پلانٹ سے ملنے والا پانی عوام کے لیے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ ؟ عبدالجبار خان نے افسران سے پوچھا کہ کتنے آر او پلانٹس کے سیمپل لے کر چیک کروائے جا چکے ہیں، عبدالجبار خان نے کہا کہ نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کے دیہی علاقوں سے بھی دودھ کراچی میں سپلائی کیا جاتا ہے دودھ کی تشخیص کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر تمام انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی کی جائے اور اسی وقت دودھ کے سیمپلز کو ٹیسٹ کیا جائے دودھ کو مضر صحت ہونے کی صورت میں اسی وقت ضائع کر کے دودھ فروش کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کے گرفتار کرایا جائے انہوں نے افسران سے پوچھا کہ لیب ٹیسٹ کہاں سے کرائے جاتے ہیں جس پر افسران نے کہا کہ جب سے کراچی یونیورسٹی میں فوڈ اتھارٹی لیب کا انعقاد ہوا ہے تمام ٹیسٹ وہاں سے کرائے جاتے ہیں عبدالجبار خان نے کہا کہ تمام بیکری، ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ چیک کیا جائے انہوں نے افسران سے کہا کہ ہر تین مہینے کی ڈیپازٹ رپورٹ ہر صورت پیش کی جائے کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ہر روز وزٹ کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبدالجبار خان نے جائے انہوں نے نے کہا کہ کیا جائے کی جائے
پڑھیں:
کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کا انکشاف‘ امریکا میں پابندی
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کے انکشاف کے بعد استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ 3ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ 3کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکا میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے ریڈ 3کے خوراک میں استعمال پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ 3کا کاسمیٹکس میں استعمال یہ کہتے ہوئے روک دیا گیا تھایہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے حکام نے خوراک کے تحفظ اور صحت کے 2درجن گروپوں کی جانب سے 2022 میں دائر کی گئی درخواست منظور کر لی جس میں ایف ڈی اے پرزور دیا گیا تھا کہ ریڈ 3کی خوراک میں استعمال کی اجازت کو منسوخ کر دیا جائے۔ ایف ڈی اے نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ طبی سائنس کی تحقیقات سے پتا چلا کہ لیبارٹری میں چوہوں پر اس رنگ کے استعمال سے انہیں کینسر ہو جاتا ہے۔قانون کے تحت ایف ڈی اے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انسانوں اور جانوروں میں کینسر کا سبب بننے والی کسی بھی چیز پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔ ریڈ 3نامی سرخ رنگ صرف کھانے پینے کی چیزوں میں ہی نہیں بلکہ کئی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس کی مثال کھانسی کے شربت اور کچھ وٹامنز وغیرہ شامل ہیں۔ پابندی لگنے کے بعد اب رنگ کا ادویات میں استعمال بھی رک جائے گا۔