بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت ایوان بالا میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لقب
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، انہوں نے عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لفظ استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی، لیکن ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 17 یتیم سیاسی پارٹیوں کو شکست ہوئی، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بھی ہمارے خلاف ایک پیج پر تھیں، ہمارے مخالفین اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔
انہوں پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد کسی کو جیل سے چھڑوانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے ہے۔
ن لیگ کو نشانے پر رکھتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں، ان کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے، کسانوں پر اضافی ٹیکس لگا دیا گیا، اب وہ کہاں جائیں۔
یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے، آج حیدر آباد میں ہونے والے جلسے میں عوام نے بھرپور شرکت کی، جبکہ بلاول بھٹو نے 25 مارچ کو سکھر میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پی ٹی آئی پیپلزپارٹی حیدر آباد جلسہ شیر والے قیدی نمبر 420 کینالز منصوبہ لتاڑ دیا ن لیگ وی نیوز