ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں مررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے آدمی ہیں، علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، اس کتاب کے ذریعے شاید ان کی حکومت نے گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے، بی آرٹی کا کرایہ 110روپے سے 510 روپے کردیا گیا، میری وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے، ان کے یوٹیوبرز کو مریم نوازکی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو پتہ ہے بی آرٹی کتنا جلتی ہے اور کتنی چلتی ہے، بی آرٹی کا کنٹریکٹر عالمی عدالت میں چلا گیا ہے، بی آرٹی کے کنٹریکٹر نےکے پی گورنمنٹ پر اربوں روپے کا ہرجانہ کردیا ہے، یہ ایک ہی بی آرٹی بناسکے جسے چلا بھی نہیں سکے، پنجاب میں ایک اورنج لائن کام کررہی ہے تین شہروں میں میٹرو چل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلارہی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پشاور کی لاگت 120 ارب روپے سے اوپر جاچکی ہے، پنجاب میں 120 ارب روپے سے کم پر 3 ٹرانسپورٹ منصوبے چل رہے ہیں، انہوں نے 12 سالوں میں 140 ٹیوب ویلزسولرائزڈ کیے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کررہی ہیں۔

داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش

انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ پر ان کے اپنے وزیر تعلیم کا بیان آیا ہے، کہا گیا کہ تعلیمی کارڈ کی چھپائی پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، ان کے وزیرتعلیم کہہ رہے ہیں کے پی میں تعلیمی کارڈ 2027 سے شروع ہوگا، انہوں نے صحت کارڈ پر رنگ روغن کرکے اپنا منصوبہ بنایا، انہوں نے ایک اور پورٹل بنایا کہ اختیار عوام کا ، ان کا اختیار عوام کا پورٹل ہمارےمنصوبے کی نقل ہے، مریم نواز کے دستک پروگرام سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پروگرام ہونہار سکالر شپس ہے، پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جاچکے ہیں، اب 50 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز بچوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز دے رہی ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں گھر بن رہے ہیں، گرین ٹریکٹرز لوگوں کو مل چکے ہیں، پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 173 نوکریاں پیدا ہوئیں، ستھرا پنجاب پروگرام میں ایک لاکھ سے زیادہ نوکریوں پر لوگ کام کررہے ہیں، کے پی گورنمنٹ نے لکھا پورے صوبے میں 815 لوگوں نے آئی ٹی ٹریننگ لی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 37 نئے سکول تعمیر کیے ہیں، یہ تمام سکول کاغذوں میں ہیں کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔

کیا سیف علی خان اور کرینہ کی شادی خطرے میں ہے؟   

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسدقیصر نے اربوں روپے سے بنے ایک نئے پل کا افتتاح کیا جس پر بڑے بڑے گڑھے ہیں، لاہورمیں سڑک کا رنگ خراب ہونے پر ان کے تمام یوٹیوبرز نے بولنا شروع کردیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کوشش ہوتی ہے عوام کیلئے سہولیات پیدا کیا جائیں، اس بارپورے پنجاب میں 80 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، رمضان بازاروں میں ڈی سی ریٹ سے کم پر معیاری اشیا ء دی جارہی ہیں، پنجاب حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے رمضان پیکیج لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔ 

ء

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے بی ا رٹی رہے ہیں روپے سے

پڑھیں:

عمران کو ہفتے میں3  روز گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے انکے آقا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا۔ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کا بھی جو کھانے کو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے۔ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق انکے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جا رہے۔ انکا کہنا تھا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ دو روز قبل انکی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا۔ پمز کے چار سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے  انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی

متعلقہ مضامین

  • وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کوایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
  •  پی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی،عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری نے پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عمران کو ہفتے میں3  روز گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں اور انڈے کھلائے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کھانا نہ دینے کا دعویٰ بے بنیاد، عظمیٰ بخاری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری
  • جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے:عظمیٰ بخاری
  • عمران اور بشریٰ بی بی کو کھانا نہ دینے کا بیان مسترد، عظمیٰ بخاری نے ہفتے بھر کا مینیو بتادیا