فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں۔ رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے صوبے بھر میں قیمتوں کے تعین کےلیے سخت ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ذخیرہ شدہ اشیاء کو ضبط کریں اور قانون کے تحت ان کی نیلامی یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کےلیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔

مراد علی شاہ نے ڈویژنل کمشنرز کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ قیمتوں کی نگرانی اور غیرضروری مہنگائی کو روکنے کےلیے باقاعدگی سے بازاروں کا دورہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں کی فہرستیں فوری طور پر چھاپ کر تقسیم کی جائیں اور رمضان بھر قیمتوں پر عملدرآمد کی سخت نگرانی کی جائے۔ مزید برآں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے ریٹیل اسٹورز کو مناسب قیمتیں برقرار رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان کے دوران گیس، بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہدایت دی کہ شہر میں پانی کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ وزیر توانائی ناصر شاہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ روکنے کےلیے فوری طور پر پاور ڈسٹری بیوشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں  صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے خصوصی معاون عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پی غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کے ڈی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ ہدایت دی انہوں نے

پڑھیں:

روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے کسان آج سراپا احتجاج ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں، روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، سب تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے 2024 میں کسانوں کو کہا کہ وہ 4 ہزار روپے امدادی رقم پر گندم نہیں خریدیں گے اور کسان کو تب 2024 میں مجبورا گندم مارکیٹ میں بیچنا پڑی۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق کسان آج 2100 روپے پر گندم بیچتے ہوئے پریشان ہے، یہ  رقم بھی نہیں مل رہی، کسان کی معیشت تباہ کریں گے تو ملک کی معیشت کو تباہ کر دیں گے، دنیا میں 35 سو سے کم پر گندم نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری:کسان اتحاد کا 10 مئی سے احتجاج کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسان کاشت کرکے گندم رکھ چکا ہے لیکن خریدار نہیں، انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وقت کے ساتھ یہ معاملہ خراب ہو گا، کل آپ کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

’آٹے کی قیمت کم ہونا بجا مگر اس کا بوجھ کسان برداشت نہیں کرسکتا، اگر گندم درآمد کی جائے تو 35 سو روپے سے کم میں نہیں ملے گی، آج کسان مجبور ہے کیونکہ وہ کاشت کر چکا ہے، کل وہ گندم کاشت نہیں کرے گا، جس کے اثرات ملکی معیشت پر پڑیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہد خاقان عباسی کسان گندم

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ کا اوور اسپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
  • وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے: مراد علی شاہ
  • چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات
  • روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی
  • وزیراعلیٰ سندھ کی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت
  • برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی
  • مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعلیٰ پنجاب
  • قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار اور عوام
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا جائے گا
  • حکومت سندھ کا ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ