پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے کہ ظلم کے علاوہ ایک سال میں انہوں نے کیا کیا؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو وزراء بنا دیا گیا۔

عوام دیکھ رہے ہیں ملک میں سرکس لگا ہوا ہے: شبلی فراز

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طور پر اقتدار میں رہنے کے لیے قانون سازی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ لوٹے اور بھگوڑے اکٹھا کر کے کابینہ بنائی گئی، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن بھی ہمارے ساتھ ہوں، مولانا فضل الرحمٰن سے بات کرنے کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ روز میں مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہوں گے، عید کے بعد سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی حکومت امن و امان اور دیگر مسائل حل کر رہی ہے، کے پی میں دہشت گردی باعث تشویش ہے، علی امین گنڈاپور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ پی ٹی ا ئی شبلی فراز کے رہنما کے لیے

پڑھیں:

ایک سال میں حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مہنگائی کی شرح 9سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، مریم اورنگزیب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے 365دن کے ہر روز کا آغاز پاکستان کی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ساتھ طلوع ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال کے دوران پاکستان نے مایوسی کی جگہ اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات حاصل کر کے معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی کی شرح 38 فیصدسے کم ہوکر 9سال کی کم ترین سطح یعنی 1.5فیصد پر آ گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہر نیا دن ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور الحمد للہ یہ سچائی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے، عمر ایوب
  • حکومت بتائے افغانستان سے اب تک کیا بات چیت کی گئی؟، شوکت یوسفزئی
  • پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان
  • حکومت کے شادیانوں کے باوجود عوام آج بھی مہنگائی سمیت مسائل سے دوچار ہیں، تاجر رہنما
  • وفاقی وزیر نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عوام کو دے دیا، دل کھول کر تعریف
  • افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے، ثناء اللّٰہ مستی خیل
  • سرمایہ کاری کیلئے ملک میں امن و امان بھی ہونا چاہیے، شبلی فراز
  • ایک سال میں حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مہنگائی کی شرح 9سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، مریم اورنگزیب
  • مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ