چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈکو 44 رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
250 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 ویں اوور میں205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 81 رنز بناکر نمایاں رہے ، انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے28، ول ینگ نے 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔
ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔
بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:وزارت توانائی کا انقلابی اقدام، ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ ، چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح
کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے سدرہ امین کے ساتھ 97 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے۔
تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتاوونگ نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مایا اور کامچومفو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34.4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی باؤلنگ لائن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاطمہ ثناء نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اسپنرز نشرا سندھو اور رمین شمیم نے بھی 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ
تھائی لینڈ کی کوئی بھی بیٹر 20 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ناناپت کونچارونکائی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کوالیفائرز میں مسلسل چوتھی فتح تھی، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی اہل بن گئی ہے۔