پشاور:

بنوں کے کینٹ ایریا میں ہونے والے دھماکے پر خیبرپختونخوا حکومت کا بیان سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں ہونے والے دھماکے کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کی جبکہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمل کی دعا کی۔

وزیر اعلی نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں کے کینٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے اور دھماکوں کے نتیجے میں ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گر گئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشتگرد حملے میں ناکام رہے اور تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ہم ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعے کی تحقیقات کیلیے ہدایت جاری کردی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

گورنر فیصل کنڈی نے اعلی حکام سے بنوں کینٹ حملہ کی رپورٹ طلب کی اور کہا ہے کہ بنوں کینٹ پر حملہ اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بنوں حملہ میں بے گناہ  قیمتی انسانوں جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہے، خوارج کے مذموم حملے کو ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت کی ملی بھگت سے صوبہ میں بدامنی بڑھتی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ میں افطار کے دوران دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں افطار کے دوران ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، جنہوں نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مزید تباہی کو روکا۔ انہوں نے مقدس ماہ رمضان میں اس حملے کو “گھناؤنا عمل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ایسے بزدلانہ اقدامات کو مسترد کرتی ہے۔

“پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے،” صدر مملکت نے کہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت دہشتگردی کے ناسور، بالخصوص فتنہ خوارج کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں حملہ، مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت
  • فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتیں، سیکیورٹی ذرائع 
  • صدر آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ میں افطار کے دوران دہشتگرد حملے کی مذمت
  • بنوں کینٹ حملہ: مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت
  • بنوں کینٹ دھماکہ ؛ شہادتیں مسجد کی چھت گرنے سے ہوئی ؛خیبر پختونخواہ حکومت
  • بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام
  • بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
  • بنوں کینٹ پر دہشتگردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، 6 خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع
  • کلبھوشن کی گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی آشکار ہوئی: وزیراعلیٰ بلوچستان