City 42:
2025-04-21@11:54:47 GMT

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہے ہیں، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

 مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول منصوبے سے 3300 میگا واٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے، 2 ہزار 640میگاواٹ سستی بجلی تھرکے کوئلے سے نکل رہی ہے، سندھ حکومت سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہی ہے، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 310 عمارتوں اور 656اسکولز کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے 7ڈسٹرکٹ میں 50 ہزار روپے مالیت کے سولر سسٹم دیں گے۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان ساری کاوشوں کا سہرا جناب صدرآصف علی زرداری کے سر ہے، جنہوں نے اس منصوبے کے افتتاح کے لیے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تھر لانے میں اہم کردار ادا کیا اور وفاقی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پاکستان کے موسمیاتی نقصانات سے آگاہ کیا ۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سولر ہوم سسٹم سستی بجلی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب :خصوصی افراد کیلئے منصوبے کا افتتاح

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف حادثاتی طور پر بازو سے محروم نوجوان عقیل کو خود اسٹیج پر لائیں جبکہ دماغ سے خودکار سگنل لے کر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے سہیل نے پہلی مرتبہ ہاتھ کو حرکت دی. جس پر ننھے سہیل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہائی فائی بھی کیا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے خودکار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر، ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات فراہم کیے اور اسپیشل افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں آمد پر دو پیاری خاص بچیوں، عائزہ اور عائشہ نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اسپیشل افراد کے درمیان بیٹھ گئیں اور ایک ننھے بچے کو اپنے ساتھ بٹھا کر پیار بھی کیا۔ قوت گویائی سے محروم بچوں نے قومی ترانہ، ترجمہ تلاوت اور دیگر حصے اشاروں کی زبان میں پیش کیے.جس نے شرکاء کو جذباتی کر دیا۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اسپیشل افراد کو ایک ارب روپے کے مصنوعی اعضاء، آلاتِ سماعت، وہیل چیئرز اور دیگر ضروری معاون آلات مفت فراہم کیے جائیں گے۔اسپیشل افراد کو مینوئل وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل، الیکٹرک اور موٹرائزد وہیل چیئرز، ٹرائی موٹر سائیکل، واکنگ واکر، فریم موبائل ٹوائلٹ چیئر، پیڈز وہیل چیئر اور کنٹرولڈ وہیل چیئر بھی دی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ضرورت کے مطابق آلاتِ سماعت اور مصنوعی اعضاء بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار
  • ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ، گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ دیدی گئی
  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر
  • عوام کے لیے بری خبر، بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی
  • پنجاب :خصوصی افراد کیلئے منصوبے کا افتتاح