کے پی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی: محمد علی شاہ باچا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
رہنما پی پی پی محمد علی شاہ باچا---فائل فوٹو
صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔
صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے ایم پی اے احمد کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ کے پی حکومت نے چند دن پہلے ایک سال کی کارکردگی پیش کی، پی ٹی آئی حکومت نے 6 ماہ دھرنوں پر ضائع کیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے منشور میں کہا تھا کہ صوبے کو کرپشن سے پاک بنایا جائے گا، کے پی حکومت سے سوال ہے کہ کیا یہ کرپشن فری خیبر پختون خوا بنا؟
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان.
محمدعلی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال سب سے زیادہ اس کے پی میں خراب ہے۔
محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے امن و امان بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، نوجوانوں سے سوال ہے کہ کے پی حکومت نے ان کو کیا دیا؟ نوجوانوں کو کب تک دھوکے میں رکھیں گے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاشت کاروں پر ٹیکس لگانا غلط ہے، ان کو مراعات دینی چاہئیں، یہ صوبائی حکومت ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے پی حکومت حکومت نے نے کہا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام بی جے پی حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ کشمیریوں کی معیشت اور جذبہ آزادی کو کمزور کیا جا سکے۔ اگست 2019ء میں بھارتی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بی جے پی حکومت نے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی سینکڑوں جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ اس مہم کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنا اور ان کی زمینوں پر غیر کشمیریوں کو آباد کر کے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔