سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ 

صدر آصف علی زرداری نے رمضان  المبارک 1446ھ  کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔ 

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول  پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع  فراہم کرتا ہے،  رمضان المبارک ہمیں ضرورت مندوں اور محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مبارک مہینے میں خیرات و صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں،ہمیں اپنی استطاعت سے بڑھ کر  غریبوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے، صبر و تقویٰ اختیار کرنے، اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ مہینہ ملک پاکستان کیلئے امن و استحکام اور ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے ۔ 

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رمضان المبارک نے کہا کہ کہ رمضان

پڑھیں:

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کرلیا۔ 

سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کو فوری طور پر 2 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت
  • صدرآصف علی زرداری کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت
  • ’تم خود غرض ہو دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو‘: رجب بٹ کی پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید
  • ’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید
  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
  • جیا بچن کے جذباتی پیغام پر ایشوریا آبدیدہ
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  •   عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی