پٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔
وزیر پٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیرپٹرولیم سے مذاکرات ہوئے اور ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
وہ شخص جس کو اللہ کے نزدیک جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پٹرولیم ڈیلرز
پڑھیں:
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)35ویں نیشنل گیمز سندھ کے سلسلے میں آئی ایچ اے کے عہدے داران کی میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن ہوئی۔میٹنگ میں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کرنے والی اسلام آباد ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔اسلام آباد کی ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز 17 اپریل بروز جمعرات نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3بجے رکھے گئے ہیں۔
ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی دوپہر 3بجے ٹرائلز کیلئے ایک سفید اور ایک کلر شرٹ لیکر پہنچ جائیں،سندھ نیشنل گیمز سلیکشن کمیٹی کا قیام اسلام آباد ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں کیا گیا۔سلیکشن کمیٹی کے چئیر مین قاضی عطا الرحمن ہونگے۔انکے ہمراہ احسان اللہ نیازی ، چوہدری محبوب رامے اور رضوان رانا سلیکشن کمیٹی کے ممبران ہونگے۔آج کی میٹنگ میں جنرل سیکرٹری سید ضیا اللہ شاہ نے صدر آئی ایچ اے جناب چوہدری عنصر کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز جس میں جرمنی جونئیر اور اومان نیشنل ٹیم کی شاندار میزبانی اور ایونٹ کی کامیابی پر آئی ایچ اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔آج کی میٹنگ میں احسان اللہ نیازی،راجہ عبد القدیر ، محبوب رامے،رانا رضوان ،وسیم بیگ، سید حسن شاہ اور راجہ لطیف بھی موجود تھے۔