2025-03-03@19:19:55 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«پٹرولیم ڈیلرز»:

    وزیر پٹرولیم سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں کے مذاکرات پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لینے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔وزیر پٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز...
    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ...
    مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔ وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب...
    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راہنما کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے وزیر پٹرولیم کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر اعتماد میں لیا جائے، ڈی ریگولیشن کو صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیا جائے پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راہنما رضا عباس...
    کراچی: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن کی صورت میں ہم پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کراچی میں ملک خدا بخش ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہماری صنعت تباہی کے دہانے پر ہے، وزیر پٹرولیم یہ سمجھتے ہی نہیں کہ پٹرولیم انڈسٹری ہوتی کیا ہے، حکومت قابل لوگوں کو آگے لائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تین سال سے پٹرولیم صنعت ڈی ریگولیشن کی کوشش کررہی تھی ہم نے مزاحمت کی، جب ہم نے ہڑتال کی تو مجھے دھمکایا بھی گیا تاہم بعد میں حکومت نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کیلئے آپ سے مشورہ لیں گے۔ عبدالسمیع خان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نےنجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل...
۱