کراچی:

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن کی صورت میں ہم پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

کراچی میں ملک خدا بخش ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہماری صنعت تباہی کے دہانے پر ہے، وزیر پٹرولیم یہ سمجھتے ہی نہیں کہ پٹرولیم انڈسٹری ہوتی کیا ہے، حکومت قابل لوگوں کو آگے لائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تین سال سے پٹرولیم صنعت ڈی ریگولیشن کی کوشش کررہی تھی ہم نے مزاحمت کی، جب ہم نے ہڑتال کی تو مجھے دھمکایا بھی گیا تاہم بعد میں حکومت نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کیلئے آپ سے مشورہ لیں گے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کی وجہ سے اسمگلڈ مصنوعات کی آمد میں اضافہ ہوگا، صنعت تو تباہ ہوگی وہیں گاڑیوں کے انجن بھی خراب ہو جائیں گے کیونکہ اسمگلڈ تیل ریفائینڈ نہیں ہوتا۔

انکا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن میں یورپ اور امریکا کی مثالیں دی جاتی ہیں، ان کے کاروباری مضمرات مختلف ہیں ہم نے وزیر پٹرولیم کو خط بھی ارسال کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ڈی ریگولیشن نہیں ہونی چاہیے، بصورت دیگر ہم پٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیڑولیم اسمگلنگ روکنے کیلئے آئی جی سندھ، رینجرز، پولیس اور کسٹم افسران سے ملاقاتیں کیں، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ سڑکوں پر بھی آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ریگولیشن کی خان نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے، اس کے علاوہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیاتھا، پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ
  • 16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے
  • ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دیدی
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان