پشاور:

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے بھر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ  کے حوالے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جا رہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا  ہے، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم سے مطالبہ  کیا کہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے، فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے مسئلے کے حل سے صوبے کے باسی بھی دیگر ہم وطنوں کی طرح رمضان میں عبادات پر توجہ مبذول کرسکیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ انہوں نے کہا

پڑھیں:

 عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک:  عوام کو بجلی کی قیمتوں میں 51 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہوگی، ڈسکوزکی جانب سے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی گئی، نیپرا29 اپریل کو درخواست پرسماعت کرے گا۔

اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  • عوام کے لیے بری خبر، بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی
  • ماہ رمضان کے ثمرات کو محفوظ رکھیے۔۔۔۔ !
  • گورنر خیبرپختونخوا کا آرمی چیف کے خطاب کی حمایت، صوبے میں امن و امان کے لیے مؤثر کردار کی اپیل
  • خیبرپختونخوا اور پنجاب طوفانی بارش کی تباہ کاریاں،نظامِ زندگی کو درہم برہم
  •  آرمی چیف کی تقریر:وضاحت ہوگئی  نومئی پر کوئی رعایت نہیں،عطاء تارڑ
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی
  • عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان