2025-04-02@12:58:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1512
«تحریک کا ا غاز»:
(نئی خبر)
پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اور مزدور رہنما غلام مرتضیٰ تنولی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں معصوم کشمیریوں کی قربانیوں اور مظلومیت کی داستان ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مزدور طبقہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری...
COLOMBO: سری لنکا میں آج ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہی گئی، ابتدائی طور پر اس کا سبب ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معمولات زندگی معطل ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کرنا پڑے۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں آج صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، انجنیئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کی۔ حکام کے مطابق اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہے، جہاں بجلی...
سری لنکا کے گرڈ اسٹیشن میں بندر کے گھسنے کے باعث پورے ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 فروری کو سری لنکا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، اور اس دوران شہری شدید مشکلات سے گزرے۔ یہ بھی پڑھیں جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے 3 گھنٹے کے کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کی، جبکہ مکمل بحالی...
کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اپنے سابقہ سیکریٹری امیرحسین قادری سے ان کے زیر استعمال بورڈ کی ملکیتی گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ واضح رہے کہ امیر حسین قادری کے پاس کچھ عرصے تک چیئرمین بورڈ کا بھی چارج رہا تاہم بغیر این او سی غیر ملکی دورے کے سبب کنٹرولنگ اتھارٹی نے پہلے ان سے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج واپس لیا اور ازاں بعد انھیں سیکریٹری بورڈ کے عہدے سے ہٹاکر ان کے اپنے ڈپارٹمنٹ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرادیا گیا۔ ادھر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے زیراستعمال 3 مختلف گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کیا گیا ہے، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شہیر وقار کی جانب سے لکھے گئے خط میں...
صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا درعمل سامنے آگیا۔ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت بول پڑے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر قیادت میرے صوابی جلسے میں آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، صوابی جلسے میں اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی اور نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے آیا تھا، میرے جلسے جلوس میں شرکت...
انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے ناظم جواد خان لودھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ حکومت تعلیمی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے ورنہ راست اقدام کیلئے مجبور ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب(شمالی) کے ناظم جواد خان لودھی نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی طلباء یونینز کی بحالی کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی، جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ 9 فروری پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکمرانوں کو طلباء کے آئینی حق سے محروم رکھنے کا فیصلہ ترک کرنا ہوگا، وطن عزیز میں گزشتہ 37 سال سے آمرانہ...
اسلام آ باد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ کو فون کرکے غزہ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مصر سے مکمل اظہار یک جہتی کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالیتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور گفتگو میں غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مصر کے ساتھ پاکستان کی طرف سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر غور و...
مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی ، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے...
میرپورخاص( بیورو رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف میرپورخاص کی جانب سے یومِ سیاہ منانے کی کال پر قریشی ہاؤس پر پولیس کی چھڑائی ڈویژنل صدر آفتاب قریشی سمیت چار افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کی قیادت میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم احتجاج سے ایک دن قبل ہی انصاف ہاؤس کو سیل کر دیا گیا اور قیادت کو وہاں محدود کر دیا گیا۔ بعد ازاں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو قریشی ہاؤس پر منتقل کر دیا گیا، جہاں سے وہ پریس کلب تک جانا چاہتے تھیپی ٹی آئی کارکنان کا منصوبہ تھا کہ وہ پریس کلب جا کر احتجاج...
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، لوگوں کو مارا پیٹا گیا لیکن آج جس جوش و جذبے کے ساتھ کارکن دوبارہ نکلے تو وہ قابل دید تھا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پڑا، عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، لوگوں کو مارا پیٹا...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا راؤ...
مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل سویڈن کے زیراہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت سردار تمور عزیز نے کی۔ مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سویڈش حکام پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ...
میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس کے حادثے میں 3 درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی میکسیکو میں ایک بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مسافر بس کینکن اور ٹیباسکو کے درمیان محو سفر تھی اور حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تباسکو کے شہر کومالکیلکو کے میئر اویڈیو پیرالٹا نے بتایا کہ ہم نے وفاقی حکومت اور ریاستی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ انہیں جو...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) 8 فروری کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یوم سیاہ منایا،صوابی کے سوا باقی کسی علاقے میںکوئی موثر احتجاج نہیں کیا گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذکی گئی ، متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں۔صوابی کے جلسے میں تحریک انصاف کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پنجاب سے بھی قافلے شریک ہوئے۔سٹیج پر عمران خان کے علاوہ کسی اور پارٹی رہنما اور وزیراعلیٰ گنڈا پورکی تصاویر نہیں لگائی گئیں اور یہ فیصلہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کیا تھا ، جنید اکبر نے ہارڈ لائنرکے طور پر سخت تقریرکی اور اپنے کارکنوں کا لہوگرماتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ آئندہ ہم پوری تیاری اورگولیاں کھانے...
میکسیکو (نیوز ڈیسک )میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک بس حادثے میں41 افراد جان کی بازی ہار گئے،تباسکوحکام کے مطابق سانحے کی تصدیق کردی دوسری جانب کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا کا کہنا تھا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے قریبی رابطے میں ہیں۔اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیں حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 48 افراد سوار تھے، جو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 38 مسافر اور دونوں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے،بس آپریٹر کمپنی ”ٹورز اکوسٹا“ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے...
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی معروف فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اشیا کی تیاری کے لیے مقامی چکن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ابتدا میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے اختتام پر پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ البیک نے پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور وہ پہلے اپنی فوڈ چین بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ البیک کل کوئی فرنچائز کھولے اور اپنی پراڈکٹس بیچنا شروع کردے، یہ ایک طویل پراسیس ہے۔ وہ چکن کی فارمنگ، ان کی فیڈ پھر فرنچائز ان تمام چیزوں کو ایک سپلائی چین کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ان...
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پڑا عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، لوگوں کو مارا پیٹا گیا لیکن آج جس جوش و جذبے کے ساتھ کارکن دوبارہ نکلے تو وہ قابل دید تھا، اپنے کارکنوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس دفعہ کارکن خود آئے تھے، یہ ان کا جذبہ تھا،مجھے بڑی خوشی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو لوگ...
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری دیم اسلم چودھری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔ چیف سیکرٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموںپر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ءسے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔
لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
جیکب آباد: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف پر یس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے زیر اہتمام 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا دوسرا روز، 60 سے زاید ملکوں کی بحری افواج کے جہاز، ائرکرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین بھی شریک ہیں، کثیرالقومی بحری مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز افتتاحی تقریب میں مشق کا باضابطہ آغاز شریک ملکوں کے جھنڈے بیک وقت لہرا کرکیا گیا تھا، افتتاحی تقریب میں نیول چیف کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔ پیغام میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کا خطے میں محفوظ و سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے۔
کراچی /جیکب آباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 16فروری کو شکارپور کندن بائی پاس پر اپر سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور کینالوں کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا،عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے ڈاکو راج اور نااہل حکمرانوں کیخلاف اتحاد کاثبوت دے،حکومت نے بزور طاقت ہمیں روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک پیپلزپارٹی کی حکومت کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوجائے گی،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ،سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کیانتہاہوگئی ہے پولیس اور ریاستی ادارے ڈاکووں کے سامنے بے بس نظرآتے ہیں جبکہ پرامن شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار...
سندھ حکومت نے دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے،ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ, ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک ہوئے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں چلنے والے تمام گاڑیوں...
یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈمپرز کو شہر میں صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہر میں چلنے والی تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری...
سعودی عرب کی معروف فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اشیا کی تیاری کے لیے مقامی چکن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ابتدا میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے اختتام پر پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ البیک نے پاکستان کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور وہ پہلے اپنی فوڈ چین بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی کمپنی البیک اور پاکستانی گو کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ البیک کل کوئی فرنچائز کھولے اور اپنی پراڈکٹس بیچنا شروع کردے، یہ ایک طویل پراسیس ہے۔ وہ چکن کی فارمنگ، ان کی فیڈ پھر...
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری نے 3 گاڑیاں اپنے ساتھ لے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے کئی بار امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر سابق سیکرٹری کو خط بھی ارسال کیا گیا لیکن اس کے باوجود گاڑیاں بورڈ کو واپس نہ کی گئیں۔ واضح رہے کہ امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے اس دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لئے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، جلسہ گاہ بھرنے کے لئے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آ ئیں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر...
لاہور پولیس نے ستوکتلہ پولیس نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے، سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی۔ ایف آئی آر کے مطابق جہاں اسکی کلاس فیلوعمر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی، عمر نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، ملزم عمر نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنالی اور میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ...
پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جسکے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کیجانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے صوابی میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے,دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں افراد کو...
کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں اور فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام...
چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔چیف سیکریٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی سندھ تبدیلی، وفاق تذبذب کا شکار اسلام آ باد سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی... ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا...
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار سمیت متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملتان کے علاقے پل چٹھہ مخدوم رشید سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار سمیت متعدد کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ریلی نکالنے پر حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے 10 سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی ریلی کو منتشر کردیا جبکہ کئی کارکنان فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ پی ٹی...
ویب ڈیسک: ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کو یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ہیڈکوارٹرز کی خصوصی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ لاہور کے گارڈن پاسپورٹ دفتر کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مذاکرات سے انکار؛...
پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز صوابی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا، پنڈال میں لائٹس لگ چکی، پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا...
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے 79 فریقین،بشمول ریاست فلسطین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں عدالت کی آزادی، سالمیت اور غیر جانبداری کے لیے اپنی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پابندی کے بعد 79 ممالک نے آئی سی سی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے 79 فریقین،بشمول ریاست فلسطین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں عدالت کی آزادی، سالمیت اور غیر جانبداری کے لیے اپنی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدالت انتہائی سنگین...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہيں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئيں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زيادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔ مذاکرات...
اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی، مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی، ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ مظفرآباد، دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ، ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان، سینئر صحافی سید آفاق شاہ، شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، سلیم اعوان، سید احسن کاظمی، سکندر حبیب میر، منیب قریشی، نعیم عباسی، سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں سردار شاہ رخ ارباب...
لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ سے چھ نئے کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے 9 فروری کو مکلی پارک سے ٹھٹہ تک اعلان کردہ پیدل مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹو، عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کے صدر رزاق چانڈیو نے گجو، گھارو، میرپور ساکرو، بھارا، بگھاں اور وَر سمیت ضلع ٹھٹہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ پارٹی اجلاسوں میں 9 فروری کے مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے علاقائی سطح پر منصوبہ بندی کی گئی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت بھی...
٭قوی گمان ہے کہ فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں، یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ، ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ، ہم صوابی جائیں گے ہر یوسی میں احتجاج کرینگے ،سلمان اکرم ٭مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے ، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں،ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ،میڈیاسے گفتگو (جرأت نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکرا ؤکا کوئی ارادہ نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال...
جیکب لائن میں گٹر کاپانی بلدیہ کراچی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں کے لیے کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،کل کے دن کسی قسم کا انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کل الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم یوم...
ایوان نمائندگان میں یہ بل اس وقت پیش کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کی وزارتوں اور پولیس نے کہا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز تک ڈیپ سیک کی رسائی کو روک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قانون سازوں نے چینی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پروگرام ڈیپ سیک کو صارف کے ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر سرکاری ڈیوائسز پر استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا بل پیش کردیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی سے ڈیموکریٹ کے نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر یہ بل متعارف کرایا ہے، جس میں ڈیپ سیک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ اور پروگرام اور...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )نویں کثیر القومی بحری مشق "امن 2025" کا کراچی میں آغاز ہو گیا ۔مشق کا باضابطہ آغاز شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین، سفارت کاروں اور پاکستان کی مسلح افواج کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ نوشہرو فیروز: باراتیوں کی بس میں مضر صحت پانی سے 1 بچی جاں بحق، 5 کی حالت خراب نیول چیف نے کہا کہ امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ...

وزیراعلیٰ مریم نوازکا شمالی وزیرستان میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ، شہید لانس نائیک کیلئے حرف عقیدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میںآپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے لانس نائیک کیلئے حرف عقیدت پیش کیا۔
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے کہا کہ یہ مشق پاکستان کے لئے باعث عزت ہے، 60 ممالک اس نویں امن مشق میں شریک ہیں، امن ڈائیلاگ اس لئے منفرد ہے اس میں ہیڈ آف نیوی کوسٹ گارڈ حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہماری مشقیں مزید ترقی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے...
تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو...
امریکی قانون سازوں نے چین کے اے آئی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بل پیش کر دیا۔ نیو جرسی کے ڈیموکریٹک نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن رکنِ کانگریس ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر چین کے اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل پیش کیا ہے۔ اس بل میں چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے چین کی حکومت کے ساتھ روابط پر تنقید کی گئی ہے۔ جوش گوٹیمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غلط معلومات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراونہ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراو کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔واضح...

’یہ مسیحیوں کا ناشتہ نہیں‘، بلاول بھٹو نے ’نینشل پریئر بریک فاسٹ‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں اور کیا کہا؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، ’میں آج دباؤ میں تھا کہ مجھے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنا ہے، میں وہاں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ میں آج کی تقریب میں کیا بات کروں گا، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کیسے بول سکوں گا، جنھوں نے ہمیں آج یہاں سرپرائز کیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ بلاول بھٹو نے...
چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح ،پاکستان سمیت 34 ممالک اور خطوں کے 1275 کھلاڑی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں شاندار انداز میں جمعہ کے روز ہوا ۔ بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد، سرمائی کھیلوں کے حوالے سے یہ چین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ونٹر گیمز کا ایک اور بین الاقوامی ایونٹ ہے ۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایشیا کے سرمائی کھیلوں کے خواب کو سمیٹے ہوئے ہے، بلکہ اس کی عملی اہمیت گہری اور کثیر الجہت بھی ہے ۔ایشین ونٹر گیمز اور ونٹر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی بدولت،...
پنجاب اسمبلی میں ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ( سی پی اے )کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شریک ہیں، شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہیں، برانچ سیکرٹریٹ کی میٹنگ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب اور سی پی اے ریجنل سیکرٹری مسز کشانی انوشا کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی۔ کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے تقریب میں شریک مہمانوں کو سوینئر پیش کیے، کانفرنس میں علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس...
کراچی: کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں، اور پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین بھی شریک ہیں۔ یہ...
انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں...
سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان کشمیر اور پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنٹرول لائن سے ملحقہ ضلع چکوٹھی کی جہلم ویلی میں شاندار ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارت...
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی )سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کر کے 12 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جوابی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 فروری 2025 کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بارہ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد ابراہیم ( عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ ہنگو) نے بہادری سے لڑتے ہوئے...
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے...
گولارچی (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کیے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حافظ محمد انور (مدیر شعبہ دعوت و اصلاح سندھ)، عاطف گجر (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بدین)، عبدالقدیر آرائیں (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین)، عبد الرحمن غازی اور عبدالرحمن مکی (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گولارچی) سیف اللہ (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی) اور احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ ڈائمنڈ فٹ بال کلب گولارچی اور آل فرینڈز فٹ بال کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈائمنڈ فٹ بال کلب نے فتح حاصل کی۔ تقریب...

گورلارچی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے
گورلارچی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسری یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیلئے پرچم کشائی بھی کی گئی جس میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ تاریخ میں 5 فروری کا دن کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا میں ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ...
واشنگٹن ڈی سی — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح واشنگٹن کی 70 سال سے زیادہ عرصے سےجاری اس روائت میں شرکت کی جس میں دونوں پارٹیوں کے قانون سازوں کا ایک گروپ ، ’پریئر بریک فاسٹ‘ کی سالانہ تقریب میں ہم آہنگی کے اظہار کے لیے اکھٹا ہوتا ہے۔امریکی صدرنے اس تقریب میں اپنی زندگی میں خدا اور عقیدے کی اہمیت پر بات کی۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ سال قاتلانہ حملے کی دو ناکام کوششوں کے بعد مذہب کے ساتھ ان کا رشتہ "تبدیل” ہوگیا ہے۔انہوں نے امریکیوں کے لیے کیپیٹل میں قومی دعائیہ ناشتے میں "خدا کو ہماری زندگیوں میں واپس لانے” پر بات کی۔ ٹرمپ نے کہا، میں درحقیقت...

مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے ساتھ خواتین نے بھی شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اس موقع پر ناظمہ ضلع گلبرگ طلعت ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہیدِ کشمیر کمانڈر شکیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
میرانشاہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث جلسے کی درخواست مسترد کی گئی، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز...
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 8 فروری کوعام انتخابات کے انعقاد کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ’یوم سیاہ‘ اور ’احتجاج‘ کی کال پر پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 8 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینیئرافسران کو پاکستان تحریک...
فائل فوٹو پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک میرانشاہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت نہ دیے جانےکا امکان ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیےجانےکا امکان ہے۔8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔ مزید :
بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔ اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم...
دنیا کی سب سے لمبی کار کے 26 پہیے ہیں اور اس میں75 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 1976 کے ماڈل کی 6 کڈلاک الڈوراڈو لیموزین سے بنائی گئی ’دی امریکن ڈریم‘ 30 میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور اس میں 75 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم اسے دیگر گاڑیوں کی طرح کٹ مارنے یا دیگر انداز میں چلانا آسان نہیں۔ حقیقت میں یہ 1986 میں معروف گاڑیاں جمع کرنے کے شوقین جے اوہربیگ نے بنائی تھی، دی امریکن ڈریم 60 فٹ لمبی تھی اور اسے V8 انجنوں کے ذریعے چلایا گیا جس میں سے ایک انجن آگے اور دوسرا پیچھے نصب تھا۔ اوہربرگ نے بعد میں اپنی منفرد گاڑی کو 30.5 میٹر (100 فٹ) لمبا کر...
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا، پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12...
کراچی:پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (PAC) ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے 12 اور 13 فروری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ایگری کنیکشنز 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ دو روزہ کانفرنس زرعی ماہرین، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور زرعی کاروبار کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید حل تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کے سی ای او کاظم سعید نے ایگری کنیکشنز 2025 کی پاکستان کی زرعی معیشت کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اسٹریٹجک...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری بروز جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ 15 شعبان کو ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے...
کراچی: جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، جب مریضہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ مریض کا ہیموگلوبن صرف 4 ہے، جس کے بعد خون کے...
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چھیئن نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکہ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف کو ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر عائد کردہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ یکطرفہ طرز عمل ہے اور اس نے عالمی تجارتی نظام کو سنگین طور پر نقصان پہنچایا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں خلل پیدا کیا ہے۔ چین آزاد تجارت اور کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حمایت کرنے اور بین الاقوامی تجارت کی منظم اور مستحکم ترقی کے تحفظ کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے...
چین کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں فیزروز پور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی جس سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت ہوگی۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون...
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75 کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75 کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری یومِ سیاہ کیلئے منعقدہ تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالتی حکم پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب کیا آپ نے رپورٹ دیکھی ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی دیکھنا ہے ، اگر میٹنگ کل ہوتی ہے اور انکی جلسے کی اجازت مسترد ہوجاتی ہے تو کہاں جائیں گے ؟ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر...
ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس اور 9.6 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگز سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28...
واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ میں نسلی صفائی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہمیں مسئلہ مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کی بنیادوں سے مخلص رہیں اور نسلی صفائی کی کسی بھی صورت سے بچیں۔ انتونیو گوتریس نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں دو ریاستی حل کو دوبارہ تسلیم کرنا ہوگا۔ اگرچہ گوتریس نے اپنے خطاب میں ٹرمپ یا اس کی غزہ کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز کا ذکر نہیں کیا، لیکن...
حیدرآباد / ٹنڈوجام /جیکب آباد/ میرپور ماتھیلو/ ماتلی/ٹنڈوآدم / سکھر / نوابشاہ /خیرپور/ ٹنڈو محمد خان /محرابپور/ میرپورخاص /بدین / مٹیاری /پڈعیدن /دھابیجی / سنجھورو / نوشہرو فیروز / کندھکوٹ (نمائندگان جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک کی دیگر اضلاع کی طرح جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جیکب آباد شہر میں بھی جماعت اسلامی ضلع کی جانب سے ضلعی امیر ابوبکر سومرو ،نائب امراء علامہ محمد حنیف کھوسو، عبدالصمد کٹبار کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے پریس کلب تک کشمیری عوام سے اظھار یکجہتی کے طور پر ” یوم یکجہتی کشمیر ” ریلی کا اہتمام کیا گیا. ریلی دفتر جماعت اسلامی سے قائداعظم روڈ، ڈی سی چوک ،پریس کلب...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، اور مرکزی رہنما شاہین خاصخیلی نے سندھ میں خواتین کے قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کی خواتین بنیادی انسانی حق یعنی جان کے تحفظ سے محروم ہیں۔ چوٹیاریوں واقعے کی طرح پولیس تمام قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت سندھ حکومت کا پورا نظام مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، جس کے باعث سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ اغوا، ڈکیتیوں اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوابشاہ کے قریب جام صاحب تھانے...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سے مٹیاری ضلع بھر میں ریلیوں کاانعقاد کیاگیا، ہالا میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے صوبیدار ریٹائرڈ لطف علی بگھیو،نیاز حسین لغاری،یاسین نظامانی،زبیر ڈاھری،حاکم علی بھجو اور سول سوسائٹی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جوانوں نے کی ریلی درگاھ سرور نوح سے سے پریس کلب تک نکالی،ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف اور کشمیربنیگا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے،ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو...
لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ملک بھر کی طرح نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مرکزی دفاتر سے 23 کوئینز روڈ تک ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی انتھک اور لازوال جدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے۔ مظاہرے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ایڈیٹر سنڈے/ فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، ڈپٹی ہیڈ مارکیٹنگ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پورے پاکستان میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، شرکاء سے خطاب کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے،...