٭قوی گمان ہے کہ فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں، یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ، ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ، ہم صوابی جائیں گے ہر یوسی میں احتجاج کرینگے ،سلمان اکرم

٭مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے ، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں،ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ،میڈیاسے گفتگو

(جرأت نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکرا ؤکا کوئی ارادہ نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ، یہ جھوٹے کیسز ہیں، ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے ، ہمیں امید ہے ، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے ، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے ، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے ۔ ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ، ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے ۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، اس سلسلے میں یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج ہوگا، کل انتشار اور ٹکرا کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی تھی تاہم ڈی سی کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کل 8 فروری کو ایک بین الاقوامی کانفرنس اور کرکٹ میچ ہے ۔ اس کے علاوہ بھی اہم پروگرام ہیں، جن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہل کار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن سلمان اکرم پی ٹی آئی انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی، 9مئی واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

9 مئی واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں عمران خان کو پیغام دوں گا کہ آپ کو اعظم سواتی یا کسی اور لیڈر کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ قوم آپ کے ساتھ جڑ چکی ہے۔ اس ملک میں صرف ایک لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ وہ جب بھی حکم دے گا تو ملک میں تبدیلی آئے گی، عمران خان کی آشیرباد صوبائی حکومت کو حاصل ہے اور صوبائی حکومت اسی طریقے سے آگے بڑھے گی، جنید اکبر کو صوبائی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے ورکر کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے مجھے 75کروڑ کی آفرکی گئی تھی، میں نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی مخالفت کی تھی،ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار ہوں،رہنماءپی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں۔

1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ نہیں دیکھا۔ یہ پارٹی ہم آن کرتے ہیں۔ میرے جیسے مڈل کلاس لوگ اوپر آتے ہیں۔روایتی برادری، حلقہ سب ختم ہوگیا جس پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا اور اسی سے سٹیبلشمنٹ و پارٹیوں کو مسئلہ ہے۔ تحریک انصاف کا ورکر سیاسی ورکر ہے نوکر نہیں۔ اپنا لگاتا ہے اپنا کھاتا ہے۔ کسی کا غلام نہیں۔ دیگر پارٹیوں کو جاگیر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم مزاحمت کریں گے۔ پاکستانی عوام کا حق ہے جس کو ووٹ دینا چاہیے دے۔ میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی کارکنان ہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔ جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان
  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ کے موقع پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان
  • کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • کل کا جلسہ صرف کس کس علاقے میں ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا
  • کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں،  پی ٹی آئی
  • ’کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا‘، پی ٹی آئی کا انتشار اور ٹکراو نہ کرنے کا اعلان
  • مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی
  • جو ڈلیور نہیں کرے گا وہ پارٹی میں نہیں ہوگا، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا
  • حماس نے ٹرمپ کے بیان کو خطے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا