City 42:
2025-02-08@11:11:22 GMT

پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی گئی۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کو یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔  

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ہیڈکوارٹرز کی خصوصی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ لاہور کے گارڈن پاسپورٹ دفتر کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر آسان اور باوقار انداز میں پاسپورٹ پراسیسنگ کی سہولت حاصل ہو سکے۔  

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کی تمام شکایات کو دور کر دیا گیا ہے، اور شہریوں کو مقررہ وقت سے بھی کم عرصے میں پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو شفاف اور بدعنوانی سے پاک بنانا ہے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حماس اسرائیل کے  تین یرغمالی مردوں کو آج رہا کرے گی

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور پاسپورٹ دفاتر کے باہر کے خلاف

پڑھیں:

شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار

لاہور:

سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شہریوں کو کرغیزستان کے راستے یورپ بھجوانے کے معاملے میں  انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ایک چھاپا مار کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت عامر حنیف کے نام سے ہوئی، جسے چھاپا مار کارروائی میں جھنگ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ۔

ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث ہے، جس نے شہریوں کو جرمنی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 70 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ۔ ملزم نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر کرغیزستان بھجوایا۔ علاوہ ازیں ملزم متاثرین کو جرمنی بھجوانے میں بھی ناکام رہا۔متاثرہ شہری 6 ماہ کرغیزستان رہنے کے بعد واپس پاکستان آ گئے ۔

ترجمان کے مطابق  ملزم کے قبضے سے فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم انٹرنیشنل نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا، جس کے دیگر ساتھی کرغیزستان سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے کا جھانسا دے کر بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی احتجاج: قافلے صوابی کی جانب رواں، پنجاب میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن
  • پرندوں کو بطور صدقہ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں سانڈے بھی برآمد
  • شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار
  • انڈونیشیا میں الحاد کے خلاف کریک ڈاؤن؟
  • انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 98 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • 8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • حکومت سندھ کا کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ ایک کروڑروپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد
  • ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار