کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری بروز جمعہ کو چھٹی ہوگی۔

15 شعبان کو ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے مملکت میں فلکی حساب سے پہلے روزے کی تاریخ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ماہ مبارک کا آغاز کس تاریخ سے ہو گا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سرکاری شخصیت کا اعلان سامنے آیا ہے۔ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔

فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ یوں سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔ جبکہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سے متعلق بتایا گیا ہے کہ جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی ۔ اس روز شام کو رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعد 32 منٹ تک باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا آغاز کچھ ممالک میں یکم مارچ اور کچھ ممالک میں 2 مارچ کو ہوگا۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم رمضان یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔ .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تعلیمی اداروں میں رمضان المبارک صوبے بھر کے کے مطابق مارچ کو

پڑھیں:

سندھ کے تعلیمی اداروں میں شب برأت پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے شب برأت پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب برأت (14 فروری) کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شب برات/ لیلۃ القدر کی فضیلت و اہمیت

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شب برات کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے ارکان کے اتفاق رائے سے کیا گیا۔

یاد رہے کہ شب برأت اسلامی مہینے شعبان کی 15ویں رات کو منائی جاتی ہے، شب برأت مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل ہے،اسے مغفرت اور برکت کی رات سمجھا جاتا ہے۔ شب برأت پر بہت سے لوگ خصوصی دعائیں مانگتے ہیں، مغفرت طلب کرتے ہیں اور اپنے مرحوم عزیزوں کے لیے دعا کرنے کے لیے قبروں پر بھی جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

شب برأت کی مذہبی اہمیت کے نتیجے میں پاکستان سمیت بہت سے اسلامی ممالک تعلیمی اداروں سمیت مختلف شعبوں میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہیں، تاکہ لوگ مذہبی سرگرمیوں میں مشغول ہوسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان تعلیمی ادارے سندھ شب برأت عام تعطیل

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں شب برأت پر عام تعطیل کا اعلان
  • 14 فروری کو چھٹی کا اعلان
  • 14 فروری کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن جاری
  • سندھ: تعلیمی اداروں میں شب برات کے موقع پر چھٹی کا اعلان
  • جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ میں 14 فروری کو شب برات کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • 14 فروری کو چُھٹی، محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کردیا
  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟
  • سعودی ایوان شاہی کے مشیر نے یکم رمضان کی تاریخ بتادی