COLOMBO:

سری لنکا میں آج ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہی گئی، ابتدائی طور پر اس کا سبب ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معمولات زندگی معطل ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کرنا پڑے۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں آج صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، انجنیئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کی۔

حکام کے مطابق اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہے، جہاں بجلی کی بحالی کے لیے عملہ کام کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ کہ ملک میں بجلی کے اس بریک ڈاؤن کا ذمہ دار ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے، وزیر توانائی کمارا جیا کوڈے کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں ایک بندر گھس گیا تھا جس کی گرڈ کے آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس بریک ڈاؤن میں بندر کی کارستانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بریک ڈاؤن

پڑھیں:

پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد:

ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی گئی۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کو یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔  

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ہیڈکوارٹرز کی خصوصی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ لاہور کے گارڈن پاسپورٹ دفتر کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  

ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر آسان اور باوقار انداز میں پاسپورٹ پراسیسنگ کی سہولت حاصل ہو سکے۔  

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کی تمام شکایات کو دور کر دیا گیا ہے، اور شہریوں کو مقررہ وقت سے بھی کم عرصے میں پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو شفاف اور بدعنوانی سے پاک بنانا ہے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک بندر نے پورے سری لنکا کی بجلی بند کردی
  • سری لنکا: جب بندر نے پورے ملک کی بجلی گل کر دی
  • سری لنکا میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون ، بندر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
  • پاکستانی قوال کی انوکھی سالگرہ، 35 ہزار فٹ بلندی پر کیک کاٹا
  • سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا
  • سری لنکا میں بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، ملک بھر کی بجلی بند کردی
  • بندر گرڈ اسٹیشن میں گھسنے سے  پورے ملک کی بجلی بند
  • پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پاک امریکا عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول