پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، ’میں آج دباؤ میں تھا کہ مجھے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنا ہے، میں وہاں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ میں آج کی تقریب میں کیا بات کروں گا، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کیسے بول سکوں گا، جنھوں نے ہمیں آج یہاں سرپرائز کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ اور اس فورم کی دوست بینظیر بھٹو سے بھی بہتر نہیں بول سکیں گے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اس سب کا خلاصہ کردیا تھا جو میں نے بولنا تھا۔

ان کا کہنا تھا، ’ہر انسان کا ایک پختہ ایمان ہوتا ہے، میرے اور بہت سے لوگوں کے لیے اس ایمان کی پختگی کا تعلق زندگی میں ہونے والے نقصانات سے ہے، آپ کو زندگی میں جتنا بھی نقصان ہوتا ہے، آپ کا ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان

بلاول بھٹو نے کہا، ’میں نے اپنی زندگی میں کئی نقصانات برداشت کیے، میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جہاں میرے نانا وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو ایک فوجی آمر نے پھانسی پر چڑھایا، اس کے بعد میرے ماموں شاہنواز بھٹو کو اور پھر دوسرے ماموں میر مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروایا گیا، آخر کار 2007 میں میری والدہ بینظیر بھٹو کو قتل کروا دیا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو انتخابی مہم کے دوران قتل کرایا گیا، انہوں نے فروری 2008 کے اوائل میں امریکا میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کرنا تھی، جو ان کی وفات کے بعد ممکن نہ رہا۔

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب@BBhuttoZardari pic.

twitter.com/WMlb0QTtNz

— PPP (@MediaCellPPP) February 7, 2025

بلاول نے کہا کہ یہ صدمات ہمیں مذہب کے قریب لاتے ہیں اور مذہب کے ذریعے ہمیں تقسیم کیا جاتا ہے لیکن یہ ایک ایسی قوت ہے جو ہمیں تقسیم نہیں بلکہ متحد کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ’مسیحیوں کے ناشتے کی تقریب‘ نہیں بلکہ ’عیسیٰ کے ناشتے کی تقریب‘ ہے اور عیسیٰؑ صرف مسیحیوں کے ہی تو نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا انہیں حضرت عیسیٰؑ کے بارے میں ان کی والدہ نے قرآن اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بتایا، دنیا کا ہر مسلمان حضرت عیسیٰؑ پر یقین رکھتا ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے، جس گھر، مدرسے، اسکول یا کتاب میں مسلمانوں کو حضرت محمدﷺ کی پیروی کرنے کی تعلیم دی جاتی نہے وہیں انہیں حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا سبق دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی

بلاول بھٹو نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں مدعو کیے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کے بجائے انٹرنیشنل پریئر بریک فاسٹ قرار دیا جانا چاہیے۔

واشنگٹن میں ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ‘ میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو امریکی بزنس کمیونٹی اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ یعنی قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی۔ بعدازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ ان کا کیا کہنا تھا؟ دیکھیے ارم عباسی کی اس رپورٹ میں۔ pic.twitter.com/KVHi6eqUzu

— VOA Urdu (@voaurdu) February 7, 2025

انہوں نے کہا کہ اس طریقے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ نہیں ہیں، امریکا میں جتنی بھی ملاقاتیں ہوئیں وہ ذاتی حیثیت میں ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے سابق اور موجودہ ارکان پارلیمان اس تقریب کی ایسوسی ایشن سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ان افراد کو جانتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ان کی نیشنل پریئر بریک فاسٹ کے منتظمین کے علاوہ امریکی پارلیمان کے موجودہ اور سابق اراکین سے ملاقاتیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ بینظیر بھٹو نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی سالانہ تقریب سے اکثر خطاب کیا کرتی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیراعظم بننے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی اور اس موقع پر کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا بلاول بھٹو زرداری بینظیر بھٹو تقریب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی خطاب ڈونلڈ ٹرمپ مذہب مسیحی نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بلاول بھٹو زرداری بینظیر بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن نیشنل پریئر بریک فاسٹ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو نے انہوں نے کہا بینظیر بھٹو امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کی تقریب میں شرکت بھٹو کو کے بعد

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 سال کے لیے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج (12 اپریل 2025 کو) سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق مرکزی عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے، جبکہ ندیم افضل چن سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔

اس کے علاوہ آمنہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری مالیات منتخب ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انٹرا پارٹی انتخابات بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین منتخب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
  • تھرپارکر: جیپ ریس میں گاڑی الٹ گئی
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب