پی ٹی آئی کے پی میں حکومت کے باوجود وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہی ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہيں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئيں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زيادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کےآج 8فروری جلسے کیلئےپنڈال سج گیا
پاکستان تحریک انصاف کےآج 8فروری جلسے کےلئے پنڈال سج گیا، 80فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا ہے،سٹیج پر مرکزی و صوبائی قائدین پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرینگے۔جلسہ دو بجے شروع ہوگا، پنڈال میں کرسیوں سمیت لائیٹیں بھی لگا دی گئی ہیں ،انتظامیہ کے مطابق 8000 سے زیادہ کرسیاں پنڈال میں لگائی جائے گی، جلسے کی سیکورٹی کے لیے 1400 اہلکار ڈیوٹی پر ہونگے، پورے پنڈال میں لائٹیں لگائی گی ہیں جسکا مطلب ہے کہ جلسہ رات گئے تک جاری رہیگا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے اس دفعہ بہت کم جگہ کوجلسے کے لیے مختص کیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف آج یوم سیاہ منائے گی ۔