صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا درعمل سامنے آگیا۔
8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت بول پڑے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر قیادت میرے صوابی جلسے میں آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، صوابی جلسے میں اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی اور نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے آیا تھا، میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔