لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث جلسے کی درخواست مسترد کی گئی، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر جمعرات کی شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جہاں جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی سی لاہور کو حکم دیا کہ وہ پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام 5 بجے تک فیصلہ کریں۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس میں کہا کہ ’آرٹیکل 10 اے کی روشنی میں دو فیصلے ہو سکتے ہیں یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہوگی یا مسترد کر دی جائے گی، اگر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا، درخواست پر آج ہی فیصلہ کیا جائے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے‘، جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالتی حکم پر عمل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’جو بھی عدالت کا حکم ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے‘، اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی سمیت دیگر فریقین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور انتظامیہ کو درخواست دی ہوئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ’8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے 29 جنوری کو ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے‘۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت فروری کو مینار پاکستان لاہور ہائیکورٹ ضلعی انتظامیہ تحریک انصاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کی درخواست

پڑھیں:

لاہور میں بسنت منانے کا معاملہ؛ موٹر سائیکل پر پابندی سمیت اہم تجاویز زیر غور

لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہوگی جس کے لیے موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔

پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف کی ہدایت پر بسنت پر بند کمرہ بڑا اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی والڈ سٹی کامران لا شاری، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر نے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کی اندرونی کہانی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔

بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کروا لیے گئے، لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی۔

بسنت سے پہلے جون میں ڈور اور پتنگ کی چیکنگ کے لیے کسی مقام پر ریہرسل ہوگی جبکہ بسنت کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے کی رجسٹریشن ہوگی۔

بسنت کے موقع پر موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔

بسنت نائٹ اور ڈے منائی جائے گی جبکہ ڈھائی تاوا گڈے تک کی اجازت ہوگی۔ بسنت پر چرخی پر پابندی اور ڈور کے پنے میں فروخت کی اجازت ہوگی۔ بسنت پر بڑی پتنگ اور گڈے نہیں آڑ سکیں گے۔

بسنت پورے لاہور میں منانے کی اجازت ہوگی جس میں غیر ملکی سیاحوں کو بلانے کی حمکت عملی بنائے جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں بسنت منانے کا معاملہ؛ موٹر سائیکل پر پابندی سمیت اہم تجاویز زیر غور
  • کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
  • ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار
  • ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد
  • اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبا کی نگرانی سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی  2.3 ارب ڈالر کی امداد بند
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • امریکی کانگریس کے وفد کی اہم ملاقاتیں
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن