سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان کشمیر اور پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنٹرول لائن سے ملحقہ ضلع چکوٹھی کی جہلم ویلی میں شاندار ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ریلی کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر تحریک جوانان کشمیر سردار اجمل مغل تھے۔ تقریب کی صدارت پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے رہنماء عاصم بشیر نے کی۔ سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کی یہ سیاہ رات انشاء اللہ جلد ختم ہو گی اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے ایک دن ضرور آزادی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر ظلم و بربریت کے باجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان کشمیر کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر راجہ زاہد خان، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے رہنماء عاصم بشیر اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک جوانان پاکستان کشمیر کی قیادت کا کنٹرول لائن پر موجود ہونا واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تحریک آزادی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں جس کا وعدہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کیا تھا۔ تقریب سے تحریک جوانان کشمیر خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر تہنیت اقبال اعوان، ڈویژنل صدر سردار طارق محمود جنجوعہ، یاسر شفیق اعوان، عاقب الرحمن اعوان، غلام نبی شاہ، ذیشان حیدر، مومنہ پرویز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک جوانان کشمیر کشمیر کے کہا کہ

پڑھیں:

بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیاں نکالی گئیں

ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سکردو، ہائیر سیکنڈری سکول سکمیدان اور ڈویژنل کمپلیکس بلتستان سے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء چھومک پل پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں، جن کی قیادت صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، کمشنر بلتستان کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند نے کی۔ ریلی میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ذوالفقار علی، ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر اشرف حسین اور دیگر تمام ڈویژنل ہیڈز نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو ولی فلاحی بطور منتظمین شریک رہے۔ ریلی میں کشمیری مسلمانوں کے حق میں کشمیر کی آزادی اور بھارتی جبر و مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سکردو، ہائیر سیکنڈری سکول سکمیدان اور ڈویژنل کمپلیکس بلتستان سے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء چھومک پل پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ سکردو پولیس نے حفاظت کے مؤثر انتظامات کیے تھے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی ٹریفک کے نظام کو بہتر انداز میں چلاتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • حلقہ خواتین ضلع گلبرگ وسطی کےتحت یومِ یکجہتی کشمیر کے ریلی کا اہتمام
  • کندھ کوٹ: کشمورمیں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں کا انعقاد
  • ’’نوائے وقت‘‘ گروپ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، سی او او سمیت کارکنوں کی شرکت 
  • تحریک آزادی دراصل تکمیل پاکستان کی تحریک ہے، صہیب عمار صدیقی
  • ملتان، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی 
  • ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی 
  • کوئٹہ، جماعت اسلامی کیجانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی برآمد
  • بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیاں نکالی گئیں
  • دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی:حافظ نعیم الرحمان