ایوان نمائندگان میں یہ بل اس وقت پیش کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کی وزارتوں اور پولیس نے کہا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز تک ڈیپ سیک کی رسائی کو روک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قانون سازوں نے چینی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پروگرام ڈیپ سیک کو صارف کے ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر سرکاری ڈیوائسز پر استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا بل پیش کردیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی سے ڈیموکریٹ کے نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر یہ بل متعارف کرایا ہے، جس میں ڈیپ سیک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ اور پروگرام اور چینی حکومت کے درمیان براہ راست تعلقات کے حوالے سے تنبیہ کی گئی ہے۔ یہ بل امریکی سائبر سیکیورٹی فرم فیروٹ سیکیورٹی کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اے آئی ماڈل میں خفیہ کوڈ موجود ہے جو صارف کا ڈیٹا سرکاری ٹیلی کام فرم چائنا موبائل کو منتقل کرنے کے قابل ہے۔ چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ اپنی کم لاگت، اعلیٰ معیار کے چیٹ بوٹ کے اجرا کے ساتھ عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری کو چونکا دیا تھا، اور اس نے ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کی جاری دوڑ میں امریکا اور دیگر ممالک کی برتری کو ہلا کر رکھ دیا۔ جوش گوٹیمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، نقصان دہ غلط معلومات پھیلانے اور امریکیوں کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اپنے اختیار میں موجود کسی بھی آلے کا استعمال کرے گی۔

ڈیرن لاہود نے ڈیپ سیک کو سی سی پی سے منسلک کمپنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں ڈیپ سیک کو حساس سرکاری یا ذاتی ڈیٹا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایوان نمائندگان میں یہ بل اس وقت پیش کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کی وزارتوں اور پولیس نے کہا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز تک ڈیپ سیک کی رسائی کو روک رہے ہیں، جبکہ کمپنی نے ڈیٹا واچ ڈاگ کی درخواست کا جواب نہیں دیا کہ وہ صارف کی معلومات کا انتظام کیسے کرتی ہے۔ آسٹریلیا نے بھی سیکیورٹی ایجنسیوں کے مشورے پر ڈیپ سیک کو تمام سرکاری ڈیوائسز پر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے، جب کہ فرانس اور اٹلی نے ڈیپ سیک کے ڈیٹا پریکٹس کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈیپ سیک کو

پڑھیں:

جنوبی کوریا: ہوائی اڈوں پر پرندوں کو روکنے والا سسٹم نصب کرنے کا حکم

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس، متحدہ عرب امارات ایک گیگا واٹ کا اے آئی ڈیٹا سینٹر تیار کرنے پر متفق
  • جنوبی کوریا: ہوائی اڈوں پر پرندوں کو روکنے والا سسٹم نصب کرنے کا حکم
  • امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے
  • پختونخوا میں پولیس و سرکاری اہلکاروں کے جلسوں میں شرکت پر پابندی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندی لگانے کا فیصلہ
  • امریکی سرکاری جہاز پاناما کینال سے فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے: محکمۂ خارجہ کا اعلان
  • امریکی سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے.اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
  • چینی ’ڈیپ سیک‘ پر دنیا میں کہاں کہاں پابندیاں ہیں اور کیوں؟
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد