پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالجہتی امن مشق 2025ء کا دوسرا روز
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے زیر اہتمام 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا دوسرا روز، 60 سے زاید ملکوں کی بحری افواج کے جہاز، ائرکرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین بھی شریک ہیں، کثیرالقومی بحری مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز افتتاحی تقریب میں مشق کا باضابطہ آغاز شریک ملکوں کے جھنڈے بیک وقت لہرا کرکیا گیا تھا، افتتاحی تقریب میں نیول چیف کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا۔ پیغام میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کا خطے میں محفوظ و سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔
اس سے پہلے دونوں ملکوں میں 12 اپریل کو عمان میں جوہری مذاکرات کا آغاز ہو ا تھا، فریقین نے بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل کردیں گے، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ کام کیسے کرنا ہے اسے یہ نہیں معلوم۔
انہوں نے کہا کہ ایران خواب دیکھنا چھوڑ دے وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
Post Views: 3