پنجاب اسمبلی میں ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ( سی پی اے )کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شریک ہیں، شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہیں، برانچ سیکرٹریٹ کی میٹنگ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب اور سی پی اے ریجنل سیکرٹری مسز کشانی انوشا کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی۔ کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے تقریب میں شریک مہمانوں کو سوینئر پیش کیے، کانفرنس میں علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور ڈاکٹر جگتھ وکرمارتنے کریں گے۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد علاقائی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی، کانفرنس کے آغازپرچیئرپرسن آف دی سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر خلیلا ریمارکس دیں گے، کانفرنس سے ملائشین پارلیمنٹ کے سینیٹر پیلے پیٹرٹنگ گوم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ڈپٹی سپیکر پیپلزمجلس آف مالدیپ احمد ناظم ،سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر جگت وکراما رتنے بھی خطاب کریں گے، سی پی اے کانفرنس کے پہلے روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مہمان خصوصی ہیں، دوپہر کے اجلاس میں خواتین، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت کم نمائندگی والے گروہوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوپہر والے اجلاس سے ڈپٹی سپیکر یو کے ہاؤس آف کامنز نصرت غنی، پاکستان سے سینیٹر انوشے رحمان سمیت پارلیمانی ممبرز خطاب کریں گے، پہلے دن کے اجلاس کے اختتام پر مندوبین کو لاہور کے کلچر سے روشناس کروایا جائےگا، حضوری باغ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی طرف سے خصوصی ڈنر بھی دیا جائےگا۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی سی پی اے کریں گے

پڑھیں:

جامعہ این ای ڈی میں دو روزہ عالمی گرین کانفرنس کا انعقاد

ماہرین نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں بہتری کے لیے ماحول دوست گرین سمنٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔

جامعہ این ای ڈی اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے تحت دو روزہ گلوبل گرین کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کم قیمت ’گرین تعمیراتی سمنٹ(ایل سی تھری)‘ کو ماحول دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ہم سب کو متاثر کررہی ہے، جو ہوسکا وہ ماحول کی بہتری کے لیے کریں گے، انڈسٹری، اکیڈمیا، حکومت سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر، وائس چانسلر سروش حشمت لودھی، پروائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین ڈاکٹر نعمان احمد، چیئر مین سول انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر طارق جمیل نے بھی استقبالیہ سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ گرین سمنٹ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تخفیف ممکن ہے جو دنیا بھر کے لیے ماحول دوستی کا اعلان قرار دیا جا رہا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی کی بہتری اس گرین سمنٹ کے استعمال میں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے جدید بنیادوں پر یہ گرین سمنٹ بنانا ہوگا۔

سوئٹزرلینڈ سے آئے کی نوٹ اسپیکرز ڈاکٹر کیرن اور ماہر تعمیراتی صنعت لارینٹ ڈومینک نے گرین سمنٹ کی افادیت پر زُور دیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر طارق جمیل اور ٹیم نے پاکستان کی تعمیراتی دنیا میں سنگ میل عبور کیا ہے۔

کانفرنس کے اختتامی سے کی نوٹ اسپیکرز سمیت سی او او پاور سمنٹ احسن انیس، ڈین ڈاکٹر اسد ارحمان، چیئرمین سول ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، سینئر سائنس دان محمد امجد سمیت سیکریٹری کانفرنس ڈاکٹر تہمینہ ایوب نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، سپیکر قومی اسمبلی کا بیان
  • پنجاب اسمبلی میں ایشیاء سی پی اے کانفرنس کا بائیکاٹ کرینگے: ملک احمد خان بچھر
  • بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے دو ٹوک الفاظ میں مذاکرات سے متعلق واضح کردیا
  • پنجاب اسمبلی میں بین الاقوامی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، اپوزیشن کا بائیکاٹ
  • جامعہ این ای ڈی میں دو روزہ عالمی گرین کانفرنس کا انعقاد
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کرک،۔؎؎ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
  • سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی
  • خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی
  • جی بی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بھی جاری رہا