پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
صوابی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔
انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا، پنڈال میں لائٹس لگ چکی، پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، جہاں ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے تفصیلات کے مطابق دوران سماعت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی عدالت کا حکم ہوگا، ہم اس پر عمل کریں گے.(جاری ہے)
جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ 8 فروری کو شہر میں کرکٹ میچ ہے، ہارس اینڈ کیٹل شو بھی ہے، ڈی سی لاہور نے بتایا کہ جلسے کی اجازت سے متعلق میٹنگز ابھی جاری ہیں کل بھی اس حوالے سے میٹنگ بلائی ہے. عدالت نے ڈی سی سے استفسار کیا کہ جلسے کی درخواست کب موصول ہوئی تھی؟ جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جلسے کے لیے 29 جنوری کو درخواست موصول ہوئی فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں درج ہے کہ آپ کم سے کم کتنی مدت میں درخواست پر فیصلہ کریں گے ؟ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ قانون میں درخواست پر فیصلے کے لیے مدت کا ذکر نہیں. وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان عدالت میں پیش ہوئے جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ دیکھا جائے تو 2 فیصلے ہو سکتے ہیں یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو جائے گی یا مسترد ہو جائے گی اگر پی ٹی آئی کی درخواست مستر ہوتی ہے تو ان لوگوں کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا درخواست پر آج ہی فیصلہ کر دیا جائے تو کیا اعتراض ہے؟ چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی عدالت کا حکم ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے. لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی عدالت نے ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی.