8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پڑا، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، لوگوں کو مارا پیٹا گیا لیکن آج جس جوش و جذبے کے ساتھ کارکن دوبارہ نکلے تو وہ قابل دید تھا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پڑا، عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، لوگوں کو مارا پیٹا گیا لیکن آج جس جوش و جذبے کے ساتھ کارکن دوبارہ نکلے تو وہ قابل دید تھا، اپنے کارکنوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس دفعہ کارکن خود آئے تھے، یہ ان کا جذبہ تھا، مجھے بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ تحریک انصاف ختم ہو گئی ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل
پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
صوابی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔
انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا، پنڈال میں لائٹس لگ چکی، پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، جہاں ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔