سندھیانی تحریک کا خواتین کے قتل اورتشدد پرتشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، اور مرکزی رہنما شاہین خاصخیلی نے سندھ میں خواتین کے قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کی خواتین بنیادی انسانی حق یعنی جان کے تحفظ سے محروم ہیں۔ چوٹیاریوں واقعے کی طرح پولیس تمام قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت سندھ حکومت کا پورا نظام مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، جس کے باعث سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ اغوا، ڈکیتیوں اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوابشاہ کے قریب جام صاحب تھانے کی حدود میں ایک عورت کو قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا، یہ دردناک واقعہ سندھ حکومت کی عورت دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سندھ میں جاگیرداری نظام کو مضبوط کر کے قانون اور آئین کی عملداری کو کمزور کیا گیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ جام صاحب جیسے واقعات کی وجہ سے سندھ کی خواتین میں خوف اور دہشت پھیل رہی ہے۔ اس افسوسناک واقعے سے کچھ ماہ قبل نوجوان عظیماں بگٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا، لیکن اس کے قاتلوں کو سزا نہیں دی گئی، جس کے باعث آج ایک اور لڑکی کو وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ سندھیانی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جام صاحب تھانے کی حدود میں قتل کی گئی خاتون کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، خواتین کے قتل کے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت ہنگامی اقدامات لے اور سندھ کی خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قتل
پڑھیں:
دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کےملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اتنی قربانیاں کسی اور ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہیں دیں، ہماری سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والوں اداروں، پولیس اور سول سوسائٹی نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرے گا، عطاتارڑ
عطاتارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کو معاشی نقصان کا سامنا ہے، پاکستان کو سینکڑوں بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے اور ہم فتنہ الخوارج سمیت دہشتگردوں کے خلاف آج تک جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں ہے، پاکستان کو اس صورتحال میں عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے، بلوچستان میں جعفرایکسپریس واقعے کے سب گواہ ہیں، یہ ایک غیرمعمولی واقعہ تھا جس میں ریل کو ہائی جیک کیا گیا، معصوم سویلین کو یرغمال بنایا گیا، بھارت کے علاوہ اس واقعے کی پوری دنیا نے مذمت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت نہیں کی، یہ ایک دہشتگردی کا واقعہ تھا جو معصوم شہریوں کے خلاف تھا، بھارت نے اس واقعے کی سادہ الفاظ میں بھی مذمت کرنے سے کیوں ہچکچاہٹ محسوس کی، کیا وجہ ہے کہ جب بھی ہم دہشتگردی کے کسی واقعے کا سامنا کرتے ہیں اور دہشتگردی کے واقعے میں معصوم شہری مارے جاتے ہیں تو ہمارا پڑوسی بھارت خوشیاں مناتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ بھارت دہشتگردی کو اسپانسر کرنے والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جو انڈین نیوی میں کمیشن آفیسر تھا، پاکستان میں جاسوسی کرتے پکڑا گیا، وہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھی ملوث ہے، کینیڈا اور امریکا میں سکھ رہنماؤں کو بھارت نے ٹارگٹ کیا، اس سے ثابت ہوا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردی کو اسپانسر کررہا ہے، بھارتی دہشتگردی سے متاثرہ ممالک نے اس حوالے سے ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کررہا ہے، ہر روز پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہا ہے، پہلگام لائن آف کنٹرول سے 150 کلومیٹر دور ہے تو اس کا الزام پاکستان پر کیوں لگایا جارہا ہے؟ کیا بھارت کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، کیا بھارت کے پاس کوئی دلیل ہے جس سے پاکستان پر الزام کو ثابت کرسکے، کیا وجہ ہے کہ پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ہی اس کی ایف آر بھی درج ہوگئی، کیا کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ 10 منٹ میں تحقیقات مکمل کرکے ایف آئی آر درج کروا لے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید
عطاتارڑ نے کہا کہ کیا کسی تحقیقاتی ایجنسی نے ایف آئی آر سے قبل متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، وہاں سے ثبوت اکٹھے کیے، کیا فارنزک شواہد اکٹھے کیے گئے، کیا وجہ ہے کہ واقعے کی 10 منٹ میں ایف آر درج ہوگئی اور الزام پاکستان پر ڈال دیا گیا، پاکستان نے بھارت کو اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے کیوں کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والا ملک کس طرح ایسے واقعات میں ملوث ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، لندن میں پاکستانی سفارتخانے پرحملہ بھارتی حکومت کی انتہا پسند سوچ کا عکاس ہے، پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور دنیا میں امن چاہتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی سالمیت اورخودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان ایٹمی ملک ہے اور پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان پہلگام جعفرایکسپریس دہشتگردی عطاتارڑ غیر ملکی میڈیا وزیراطلاعات