پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت کئی کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار سمیت متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملتان کے علاقے پل چٹھہ مخدوم رشید سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار سمیت متعدد کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ریلی نکالنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے 10 سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی ریلی کو منتشر کردیا جبکہ کئی کارکنان فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔