حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسری یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیلئے پرچم کشائی بھی کی گئی جس میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ تاریخ میں 5 فروری کا دن کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا میں ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور ایک دن شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی

پشاور:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری کھیل داؤد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیوسٹی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

سیکریٹری کھیل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔

پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نعیم قاضی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کا اہم اقدام ہے، ٹرافی کے انعقاد سے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوگی، ہم کامیاب چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ںیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک جوانان کشمیر کے زیر اہتمام جہلم ویلی میں ریلی اور تقریب کا انعقاد
  • اسریٰ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقرری مقابلے سے طلباء خطاب کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں ریلی نکالی جاری ہے
  • حلقہ خواتین ضلع گلبرگ وسطی کےتحت یومِ یکجہتی کشمیر کے ریلی کا اہتمام
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی
  • اندرون سندھ یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد
  • کندھ کوٹ: کشمورمیں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں کا انعقاد
  • مٹیاری میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں کا انعقاد
  • گوادر ،سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر ڈے کے موقع پر ریلی کاانعقاد
  • جامعہ سندھ جامشورو یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد