بیجنگ :
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چھیئن نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکہ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف کو ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر عائد کردہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ یکطرفہ طرز عمل ہے اور اس نے عالمی تجارتی نظام کو سنگین طور پر نقصان پہنچایا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں خلل پیدا کیا ہے۔
چین آزاد تجارت اور کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حمایت کرنے اور بین الاقوامی تجارت کی منظم اور مستحکم ترقی کے تحفظ کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹرمپ کا میکسیکو پر  ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ملک معاہدے تک پہنچنے تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تصدیق بھی کردی ہے۔
نیوز کانفرنس کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور سرحدی معاہدے تک ٹیرف کو روک دیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ امریکا اور میکسیکو نے اسمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میکسیکو امریکی سرحد پر 10 ہزار فوجی تعینات کرے گا اور فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد سمگلنگ کو روکنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ سے برآمدی آرڈرز پاکستان منتقل ہو سکتے ہیں، رپورٹ
  • چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف کے جواب میں عالمی برادری نے چین کے جوابی اقدامات کی حمایت کردی
  • چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
  •  امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت 
  •  امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے  اداروں  پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
  • ٹیرف وار: چین کا جوابی حملہ، امریکہ پر پندرہ فیصد محصولات عائد کر دیے
  • عالمی تجارتی جنگ اور ٹرمپ کی پالیسیاں
  • ٹرمپ کا میکسیکو پر  ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان