تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار ان ایونٹس پر تعینات کئے جائیں گے، جس کے باعث جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنا پنجاب حکومت کیلئے مشکل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک افسران نے مذکورہ حساس ایونٹس کے باعث کسی بھی قسم کے احتجاج کو پاکستان کی ساکھ کیخلاف منظم سازش قرار دیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزہ عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت کیلئے رجوع کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس حوالے سے فوری فیصلہ کریں۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں اجازت نہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ تاہم اس کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کو مینار پاکستان پی ٹی آئی
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسےکی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش،پر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور میں بہت اہم حساس نوعیت کے ایونٹس منعقد ہورہے ہیں اسکے علاوہ سیکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہے اس لئے لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ یہ بھی جواز پیش کیا،گیا ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے انتظامیہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جسے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ لیڈ کررہی ہیں۔