میرپورخاص( بیورو رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف میرپورخاص کی جانب سے یومِ سیاہ منانے کی کال پر قریشی ہاؤس پر پولیس کی چھڑائی ڈویژنل صدر آفتاب قریشی سمیت چار افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کی قیادت میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم احتجاج سے ایک دن قبل ہی انصاف ہاؤس کو سیل کر دیا گیا اور قیادت کو وہاں محدود کر دیا گیا۔ بعد ازاں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو قریشی ہاؤس پر منتقل کر دیا گیا، جہاں سے وہ پریس کلب تک جانا چاہتے تھیپی ٹی آئی کارکنان کا منصوبہ تھا کہ وہ پریس کلب جا کر احتجاج کریں، لیکن وہاں پہلے ہی دیگر سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری تھا جیسے ہی پی ٹی آئی کارکنان پریس کلب کی طرف جانے لگے، پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے قریشی ہاؤس پر دھاوا بول دیاپولیس نے قریشی ہاؤس کے اندر گھس کر ڈویڑنل صدر آفتاب قریشی ،ظفر احمد خان، مجیب، شوکت مسیح اور اسلم کو گرفتار کر لیا اور دیگر ڈویژنل و ضلعی قیادت کو اندر محصور کر دیا تاکہ احتجاج کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل قریشی ہاو س ٹی ا ئی کر دیا

پڑھیں:

مینارِ پاکستان جلسہ؛ تحریک انصاف کا پلان بی سامنے آگیا

لاہور:

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف  کا پلان بی سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں پارٹی نے اجازت نہ  ملنے کی صورت میں پلان بی مرتب کرلیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ مینار پاکستان گراؤنڈ کے علاوہ کسی متبادل جگہ پر نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقے میں احتجاج کی ہدایت کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں بھی تمام حلقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور کے اہم مقامات لبرٹی چوک ، آزادی چوک اور مال روڈ پر احتجاج کا بھی فیصلہ  کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت جلسے کی اجازت نہ دے کر ہمارے احتجاج کو کامیاب بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مینارِ پاکستان جلسہ؛ تحریک انصاف کا پلان بی سامنے آگیا
  • تحریک انصاف کایوم سیاہ،حکومت کارکردگی پرخوش
  • میرپور خاص: خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج
  • کراچی: تحریک انصاف کے تحت یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے
  • ملتان، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی گرفتار 
  • پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ144کی خلاف ورزی ،مہر بانو قریشی گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاؤس اریسٹ
  • پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت  کئی کارکن گرفتار
  •  شاہ محمود قریشی کی بیٹی  مہر بانو قریشی ملتان میں گرفتار
  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ کے موقع پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان