کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں اور فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم 2023 سے صوبے میں تعینات ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبے پر آزاد جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔اوور سیز پاکستانیوں کے پرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اہل کنسلٹنٹس طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹینڈر کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔