2025-01-18@10:51:28 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«چیف سیکرٹری»:

    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ، آصف حیدر شاہ نے کراچی کے مسلسل ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ، ڈپٹی کمشنر ساتھ جاوید نبی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی شہر کے ٹریفک مسائل کے اسباب اور ان کے حل کے لیے حکمت عملی پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 145بچت بازار لگائے جاتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بچت بازاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا ہے۔ کمشنر...
    اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچت بازاروں کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے اور شہر میں بے قاعدہ بنے یو ٹرنز ختم کرکے ٹریفک انجینئرنگ سے یوٹرن بنائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی میں قائم تمام بچت بازاروں اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے شہر میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چارجڈ پارکنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا بھی نوٹس لے لیا اور ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کی این او سی کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات ہوئی ہے جسے عمران خان نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ آرمی چیف سے حالیہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صحافی سید طلعت حسین نے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی حکمت عملی بدل کر عمران کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جیسے انہیں جیل میں ڈالنا قومی مفاد میں تھا، ویسے ہی انہیں جیل سے نکالنا بھی قومی مفاد میں ہے۔ Monumental development. The Establishment feels the heat, changes tack, meets Imran's representatives. Just as putting them in jail was in national interest, getting them out...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، چند دنوں میں حالات بہتر ہونے کی امید ہے، بیرسٹر گوہر جمعرات کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کو خوش آئند تو قرار دیا تاہم انہوں نے ملاقات کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے کہ مذاکرات ہوں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ میری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات آرمی چیف سے علیحدگی میں ہوئی، اسٹیبشلمنٹ سے براہِ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں ہم نے اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا ہے،امید ہے اب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثالقربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، امن خراب کرنے والوں کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور شریک ہوئے۔آئی...
    سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں، مجھے اپنی سیکورٹی فورسز کی شاندار کامیابیوں پر بے حد فخر ہے ۔  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے آج پشاور دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرپشاور نے ان کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو فتنہ الخوارج کے خلاف انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامعہ بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی شریک...
    سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان آلاٹ نہ کرنے کے فیصلے پر انہیں بھی اپنے باس یعنی چیف جسٹس سے اختلاف تھا جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کرنے کیخلاف قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کریگا وی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر مشتاق نے اسلام آباد کی بیکری میں پیش آنے والے واقعے سمیت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں ہونے والے اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد مشتاق جو خود بھی قانون...
۱