Express News:
2025-02-13@02:58:15 GMT

چیف سیکریٹری پنجاب …ایک شاندار بیوروکریٹ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پاکستان میں ایک عمومی رائے یہ بھی ہے کہ افسر شاہی کوئی کام نہیں کرتی۔ افسران فائلوں پر سائن نہیں کرتے۔ معاملات کو سلجھانے کے بجائے الجھا دیا جاتا ہے۔ تاہم پنجاب کے چیف سیکریٹری نے کافی حد تک اس کلچر کو تبدیل کیا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جنوری 2023میں چیف سیکریٹری پنجاب کا چارج سنبھالا تھا۔ اس طرح انھیں اب پنجاب میں چیف سیکریٹری کا منصب سنبھالے دو سال سے زائد ہو گیا ہے۔ اگر پنجاب میں چیف سیکریٹری کے عہدے کا بغور جائزہ لیا جائے تو دو سال مکمل کرنے والے چیف سیکریٹریز کی تعداد بہت کم ہے۔ یہ عہدہ ہی ایسا ہے کہ ایک سال بھی مل جائے تو غنیمت ہی سمجھا جاتا ہے۔

زاہد اختر زمان کی مدت کو اس لیے بھی مختلف سمجھا جاتا ہے کہ انھوں نے ان دو سالوں میں دو مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ورنہ عمومی طور پر نئی حکومت بلکہ نیا وزیر اعلیٰ آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی مرضی کا چیف سیکریٹری لگاتا ہے۔ ہر وزیر اعلیٰ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے اعتماد کا بیوروکریٹ چیف سیکریٹری لگایا جائے۔ لیکن زاہد اختر زمان مسلسل دو حکومتوں اور دو وزیر اعلیٰ کے ساتھ چیف سیکریٹری رہے ہیں۔ جو اپنی جگہ ایک الگ بات ہے۔ جس کی ماضی میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

زاہد اختر زمان کو پہلے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے دور میں چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو محسن نقوی کی کامیاب وزارت اعلیٰ کے پیچھے بھی زاہد اختر زمان ہی تھے۔ اب وہ مریم نواز کے چیف سیکریٹری ہیں۔ اور اب تک مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں بھی ان کے ساتھ زاہد اختر زمان شامل ہیں۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ زاہد اختر زمان نے پنجاب کی بیوروکریسی کو ایک نیا کلچر دیا ہے۔ انھیں افسر شاہی سے کام لینا آتا ہے۔ وہی افسر شاہی جس کے بارے میں یہ رائے تھی کہ وہ کام نہیں کرتی۔ زاہد اختر زمان نے اسی افسر شاہی سے کام لے کر دکھا دیا ہے۔

ایک سیاسی حکومت میں افسر شاہی کو مکمل طور پر غیر سیاسی رکھنا بھی زاہد اختر زمان کا ہی کمال ہے۔ افسران کو میرٹ پر لگانا اور پھر ان سے کام لینا ایک نئی پالیسی ہے۔ جس کے نتائج پنجاب میں نظر آرہے ہیں۔

میں مانتا ہوں کہ اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعتماد زاہد اختر زمان کو حاصل ہے۔ ایک وزیر اعلیٰ کو اچھے افسر لگانے کے لیے چیف سیکریٹری کا ہی کام ہے۔ ہمیں ماننا ہوگا کہ ایک وزیر اعلیٰ افسران کو اس طرح نہیں جانتا جیسے چیف سیکریٹری جانتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں پنجاب میں تعیناتیوں کے لیے زاہد اختر زمان نے نیک اور اچھے افسران کے انتخاب میں وزیر اعلیٰ کی بہت مدد کی ہے۔ سیاسی تعیناتیوں کو روکنے میں بھی ان کا بہت ہاتھ ہے۔ انھوں نے ایک سیاسی حکومت میں ایک غیر سیاسی کام کیا ہے۔

آج پنجاب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کامیابی کی بہت بات کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل طور پر ناکام ہوتے بھی دیکھے ہیں۔ سیاسی حکومتیں لوگوں کی ناراضگی کی وجہ سے ایسے آپریشن روک بھی دیتی رہی ہیں۔ پھر امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے تھے۔ آپریشن میں لوگ احتجاج بھی کرتے تھے۔

پورے پنجاب میں تجاوزارت ختم ہو گئی ہیں۔ جن سڑکوں پر کئی دہائیوں سے تجاوزات موجود تھیں۔ جن سڑکوں پر کئی حکومتیں تجاوزات ختم کروانے میں ناکام رہیں ۔ وہ سڑکیں اور مارکیٹیں صاف ہو گئی ہیں۔ لیکن کوئی شور نہیں۔ کوئی امن وامان کا مسئلہ نہیں، کوئی احتجاج نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کوئی آسان کام تھا چٹکی بجاتے ہی ہو گیا۔ لیکن میں دوستوں کو کہتا ہوں کہ ماضی میں کئی حکومتوں نے ایسے آپریشن میں ناکام رہی ہیں۔

تا ہم اب یہ سب ممکن ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں بہت سے ایسے کام ہوئے ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ٹینڈر کے نظام کو شفاف بنا دیا گیا ہے۔ ایک دن میں زاید اختر زمان کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انھوں نے کہا کہ پنجاب کے سب ٹینڈر ای ٹینڈر کر دیے گئے ہیں۔ اب ٹینڈروں کی کرپشن ختم ہو گئی ہے۔ میں نے کہا سی اینڈ ڈبلیو کے افسران تو بھوکے مر جائیں گے۔ وہ مسکرائے، انھوں نے کہا مجھے پتہ ہے فی ٹینڈر کیا کرپشن تھی۔ میں نے ختم کر دی ہے۔ جب افسر کا ٹینڈر دینے میں کوئی کردار ہی نہیں تو کرپشن کیسی۔ ہم نے افسران کا کردار ختم کر دیا ہے۔

زاہد اختر زمان کے بارے میں بہت سے لوگوں نے بہت غلط اندازے لگائے۔ ایک رائے یہ بھی تھی کہ وہ لمبی اننگ کے کھلاڑی نہیں ہیں۔ لیکن انھوں نے دکھایا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں۔ پتہ ہی تب چلتا ہے جب سنچری ہو جاتی ہے۔ وہ شور نہیں کرتے۔ وہ خود نہیں بولتے ان کا کام بولتا ہے۔ آپ پنجاب میں صفائی کے معاملہ کو ہی دیکھ لیں۔ کبھی بڑے شہروں کی صفائی ایک بڑا مسئلہ ہوتا تھا۔

اب دوبارہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کی صفائی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی تحصیلوں میں صفائی کا نظام پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے ایک شفاف طریقہ سے پنجاب بھر میں صفائی کے نظام کی نج کاری کر دی ہے۔ کمپنیوں نے کام سنبھال لیا ہے۔ کوئی شور نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پتہ ہی نہیں چلا۔ خاموشی سے کام کا افسر شاہی کو ایک نیا کلچر ملا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ جب بھی کوئی نیا چیف سیکریٹری آئے گا تو کارکردگی کا موازنہ زاہد اختر زمان کی کارکردگی سے ہی کیا جائے گا۔ وہ پنجاب میں دیر تک یاد رکھے جانے والے چیف سیکریٹری ہوں گے۔

ان کے کام کو پنجاب میں بنچ مارک کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ بلکہ دوسرے صوبوں میں بھی اب ان کے کام کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نئے افسران کو یہ پڑھانا بھی شروع کر دینا چاہیے کہ ایک چیف سیکریٹری کیسا ہونا چاہیے۔ انھیں اب استاد کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ انھوں نے افسر شاہی کے پرانے طریقوں کو بدل دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میں چیف سیکریٹری افسر شاہی وزیر اعلی انھوں نے کے ساتھ رہی ہیں ہو گئی سے کام گیا ہے دیا ہے

پڑھیں:

وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کی ریلیز سے قبل ہی 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت

اداکار وکی کوشل کی تاریخ پر مبنی فلم ’چھاوا‘ 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس کی ایڈوانس بکنگ انتہائی شاندار رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل کی فلم کی صرف 48 گھنٹوں میں بھارت کے سینما گھروں میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں، جو فلم کی مقبولیت اور شائقین کے جوش و خروش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ فلم ملک بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی اوپننگ ڈے کلیکشن بھی شاندار ہوگی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

وکی کوشل نے اس فلم کے لیے اپنا وزن بھی 100 کلو تک بڑھایا ہے جس کیلئے انہوں نے بےحد محنت کی اور یہ ان کے کریئر کی سب سے بڑی فلم بھی ثابت ہوسکتی ہے اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے وکی نے اپنے کان بھی چھدوائے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’"چھاوا‘ کی ہدایت کاری لکشمن اوتیکر نے کی ہے جبکہ اس میں وکی کوشل اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

 دیگر نمایاں اداکاروں میں اکشے کھنہ، اشوتوش رانا، دیویا دتہ، وینیت کمار سنگھ اور ڈیانا پینٹی شامل ہیں۔ فلم کو دنیش وجن کے میڈوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر اردوان کا نور خان ائیربیس پر شاندار استقبال
  • سندھ حکومت: ہیموفیلیا کےمریضوں کو 6 ماہ تک ہملیبرا تھراپی کی سہولت
  • وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ کی ریلیز سے قبل ہی 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت
  • شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف
  • کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
  • کراچی میں ایگری کیکشنز کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا آغاز کل ہوگا
  • دفاعی چیمپیئنز کے انداز
  • وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • ترجمان حکومت پنجاب کا ترجمان حکومت سندھ کو جواب