پیڈ یاٹرک کارڈیک سرجری کو مکمل فعال بنانا اولین ترجیح ہے،خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال فیصل آبادکا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب بھی ہمراہ تھے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو میڈیکل سامان، ایچ آر، ری ویمپنگ و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پیڈ یاٹرک کارڈیک سرجری کو مکمل فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔چیف منسٹرز فری ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پنجاب کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق
پڑھیں:
پنجاب: 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
---فائل فوٹوانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے 5 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق قبل ازیں پولیس ملازمین کے 28 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے اسپیشل بچے نارمل انداز میں سننے کے قابل ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میںکراچی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور...
ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 4 سالہ بیٹی کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 3 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 3 سالہ بیٹی کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 7 سالہ بیٹے کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جبکہ کانسٹیبل عقیل احمد کی 3 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔