Express News:
2025-03-09@23:45:51 GMT

وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی ماردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

WASHINGTON DC:

امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں  نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح شخص کو گولی ماردی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ  میں سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونی کیشنز انتھونی گوگلیلمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں (  چیف آف کمیونی کیشنز کو) خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص خود کش حملے کے ارادے سے انڈیانا سے واشنگٹن ڈی سی کا سفر کررہا ہے۔

انتھونی گوگلیلمی نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹ سروس کے اہل کاروں کو خفیہ اطلاع میں بیان کیے گئے حلیے جیسا ایک شخص وائٹ ہائوس کے قریب دکھائی دیا جبکہ اس کی پارک کی ہوئی کار بھی اہل کاروں کی نظر میں آگئی۔

 سیکرٹ سروس چیف آف کمیونی کیشنز نے مزید بتایا کہ جیسے ہی افسران اور اہل کار اس کے قریب پہنچے تو اس شخص نے آتشیں ہتھیار نکال لیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں اور مذکورہ شخص کے درمیان مسلح جدوجہد شروع ہوگئی جس کے دوران ہمارے اہل کاروں نے اسے گولیاں مار دیں۔

زخمی شخص کو اسپتال منقتل کردیا گیا ہے مگر اس کی حالت کے بارے میں مزید کوئی معلومات نہیں ہیں۔

امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اہل کار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکرٹ سروس کے قریب

پڑھیں:

سرگودھا: دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی

— فائل فوٹو

سرگودھا میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق تحصیل بھلوال کے علاقے فتح آباد میں مبینہ طور پر 23 سالہ خاتون کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

خاتون کا جسم 90 فیصد جھلس چکا تھا اور وہ تحصیل اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔

کراچی، شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا

کراچی میں پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

مقتولہ کا شوہر منیر عباس ایک نجی مل میں ملازم ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے والد کی درخواست پرپوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ
  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ؛ ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ کردیا
  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ
  • پاکستان میں دہشت گردی، مسلح تصادم کے خدشات ، امریکی شہریوں کو پاکستان جانے سے گریز کی ہدایت
  • دہشتگردی، مسلح تصادم کے امکانات، امریکی شہری پاکستان جانے پر نظر ثانی کریں، محکمہ خارجہ
  • امریکا میں 15 سال بعد پہلی بار گولی مار کر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا
  • سرگودھا: دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی
  • وائٹ ہاؤس میں ’کرپٹو سمٹ‘ کا انعقاد کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں گراؤٹ کا باعث کیوں بنا؟
  • صدر ٹرمپ کا 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس بنانے کا اعلان