اسلام آباد(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے اور مسلسل تاخیر پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کرلیا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی بار میٹنگز کرنے، خطوط لکھنے اور یاددہانی کے باوجود الیکشن کمیشن کے علم میں ایسا کوئی اقدام نہیں آیا کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں کوئی اقدام اٹھایا ہوا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسی لیے اس کیس کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مورخہ 26 فروری 2025ء کو مقرر کردیا گیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پنجاب حکومت

پڑھیں:

نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین

نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 6فروری کو سی ڈی اے یونین کے انتخابات میں مختلف دھڑوں نے حصہ لیا اور انتخابات کے نتیجے میں سی بی اے چوہدری یاسین گروپ نے کامیابی حاصل کی۔ خط میں کہا گیا کہ یہ انتخابات سی ڈی اے کے سب سے پرامن انتخابات رہے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ان انتخابات میں کسی نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اور جو کچھ تھوڑے بہت مسائل تھے انہیں انتخابات کی ذمہ داری سنبھالنے والے ڈائریکٹر لیبر عطاباری نے احسن طریقے سے حل کروایا۔ خط میں کہا گیا کہ پر امن انعقاد کروانے پرڈائریکٹر لیبر عطاباری خراج تحسین اور تعریف کے قابل ہیں ۔ انڈسٹریل ریلیشن کمیشن بذریعہ خط انہیں خرا ج تحسین پیش کرتا ہے اور انکی کارکردگی کو سراہتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین
  • لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میلہ کل سجے گا
  • پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب
  •  تنخواہوں میں ازخود اضافہ :وفاقی حکومت نے نیپرا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
  • بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر الیکشن کمیشن کا حکومت پنجاب کو نوٹس
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی
  • بلدیاتی انتخابات کرانے میں مسلسل تاخیر،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا
  • پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری