چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی میں تاخیر؛ وزیراعظم اور صدر کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کی درخواست پر وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور صدر کو بذریعہ سیکریٹری کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیے۔
پٹیشنرز کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان مدت ختم ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتیوں کا پراسس شروع ہوا ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ابھی تک پراسس بھی اسٹارٹ نہیں کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی تشکیل ہونی ہے۔
لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل
ہائیکورٹ نے وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور صدر کو بذریعہ سیکریٹری، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بذریعہ نوٹس جاری
پڑھیں:
ملک بھر میں لاکھوں ووٹرز کا اضافہ ، الیکشن کمیشن نے رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد بتا دی
ویب ڈیسک : ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 500 ہو گئی۔ اکتوبر 24 میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 اب ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 85 ہزار 855 ہوگئی ہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہو گئی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.71 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.29 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہے جبکہ مرد ووٹرز کا تناسب 52.34 فیصد اور خواتین کا تناسب 47.66 فیصد ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 17 ہزار 944 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 56.01 فیصد اور خواتین کا تناسب 43.99 فیصد ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کا کل کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.03 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.97 فیصد ہے۔
خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 45 ہزار 93 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.38 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.62 فیصد ہے۔
سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوا،سبزیاں پھل مرضی کی قیمت میں فروخت
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.24 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.76 فیصد ہے۔