نیول چیف کا کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عید کے دوسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے کراچی، جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے جذبے اور عزم و ہمت کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دُنیا کے غیر آباد علاقے بھی صدر ٹرمپ کے ٹیکس سے بچ نہ سکے
واشنگٹن:صدر ٹرمپ نے دُنیا کے بیشتر غریب اور امیر ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کئے وہیں ایسے علاقوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا جہاں دور دور تک کوئی انسانی آبادی نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہرڈ اور میک ڈونلڈ جزائر سے آنے والی اشیاء پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جزائر آسٹریلیا کا حصہ ہیں اور انٹارکٹیکا کے کسی بھی دوسرے علاقے کے مقابلے میں قریب واقع ہیں، تاہم یہ مکمل طور پر غیر آباد ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا عالمی تجارت پر بڑا فیصلہ، یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیکس عائد
اس کے علاوہ امریکی صدر نے ناروے کے دور افتادہ علاقوں سلوبارڈ اور جان میئن کی مصنوعات پر بھی 10 فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام امریکی تجارتی پالیسی میں ایک نیا رخ ہے، لیکن قطب شمالی سے بھی زیادہ دور ان علاقوں سے برآمد ہونے والی اشیاء کے بارے میں ابھی تک تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے، جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کون سی مصنوعات ان علاقوں سے امریکہ میں درآمد کی جاتی ہیں۔