اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کرغیزستان اور تاجکستان کے مابین سرحدی معاہدہ طے پانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انہوں نے دونوں ممالک کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور دہائیوں سے جاری مذاکراتی عمل کو کامیابی سے انجام تک پہنچانے کے لیے ان کی قیادت اور سیاسی عزم کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ باہمی اعتماد کی بحالی، اچھے ہمسایہ تعلقات اور ناصرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے پُرامن مستقبل کے لیے ان کے مابین تعمیری اور پائیدار تعلقات دیکھنے کے متمنی ہیں۔

یاد رہے کہ کرغیزستان اور تاجکستان کے مابین یہ معاہدہ جمعرات کو اولالذکر کے دارالحکومت بشکیک میں طے پایا جس پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان کرغیزستان کے سرحدی علاقے باتکن کو لے کر حالیہ برسوں میں متعدد بار تناؤ کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔ اس حوالے سے ستمبر 2022 میں دونوں ممالک میں چھ روز تک جنگ بھی چھڑی رہی۔

معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا جو کہ سمتبر 2022 سے منقطع تھا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک

پڑھیں:

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدررانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا اجلاس کے شرکا نے ایجنڈا کے نکات بارے اپنی آراءدیں اورمتفقہ طورپر درج ذیل فیصلے کیے گیے صدرانا محمد عظیم نے پیکا ایکٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروہ نے حکومت سے ساز باز کر کے فنڈنگ لی ہے کہ وہ اب مستقبل میں پیکا ایکٹ بارے بات نہیں کریں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پی ایف یو جے نے اعلی عدلیہ میں اپیل دا ئر کررکھی ہے ہم ہرمحاذپر اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تمام یوجیزسوشل میڈیا پر پیکا ایکٹ کے خلاف اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف فوری مہم شروع کریں جبکہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں یوجیز اپنے شہروں کے پریس کلبز یا تنخواہ ادا نہ کرنے والے اداروں کے سامنے احتجاج کے پروگرام تشکیل دیں گے.

انہوں نے بتایاکہعدم ادائیگی کی وجہ سے صحافیوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پی ایف یو جی کی نائب صدر ناصرہ عتیق لاہور میں سپورٹ پیکیج دے رہی ہیں اسی طرح دیگر شہروں میں بھی یونینز مخیر حضرات سے رابطہ کر کے ایسے انتظامات کریں. ایف ای سی میں خالی سیٹوں پرچار نامزدگیاں کی گئیں جبکہ دیگر سیٹوں پر نامزدگیوں کو مختلف یوجیز کے انتخابات تک موخر کر دیا گیا.

نامزد ارکان میں پنجاب سے ثنا نقوی کو اسسٹنٹ سیکرٹری جبکہ ایف ای سی ارکان میں پشاور سے سردار طیب،اسلام آباد سے اسحاق چودھری اور سجاد ترین کو نامزد کیا گیا آئینی کمیٹی،خواتین کمیٹی، یوتھ کمیٹی، سٹریٹجی کمیٹی، سینئرز کمیٹی، ایتھیکل کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کے ارکان کی نامزدگی کوایف ای سی کے اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا. ایف ای سی کے اگلے اجلاس کے لئے کسی یوجے نے حامی نہ بھری جس پرفیصلہ ہوا کہ اس بارے گروپ میں مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں جن یوجیز کے الیکشن نہیں ہوئے وہ عید الفطرکے بعد پندرہ دن کے اندر الیکشن کرائیں گے ایف ای نے منظوری دی کہ فیڈریشن کا اکاﺅنٹ نومنتخب عہدیداروں کے نام منتقل کیا جائے.

صدر رانا محمد عظیم نے تمام یوجیز کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کلب میں ہونے والے انتخاب میں اپنی یوجے کے گروپ کی جیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور یہ کہ ایف ای سی رکن شاہد غزالی کے اخبار کو کامیاب کرانے کے لئے یوجیز اپنی کارکردگی رپورٹ اشتہار دے کر پبلش کرائیں سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور سیکرٹری اطلاعات احتشام الحق کی ذمہ داری دی گئی کہ وہ جلد از جلد پی ایف یو جے کی ویب سایٹ مکمل کرواکر لانچ کریں.

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کا دباؤ؛ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر گرگئی
  • محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ، نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے
  • اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن، محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ، نادرا کو اہم احکامات جاری
  • بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
  • پاک آذربائیجان باہمی تعلقات
  • یو این کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ تیار، گوتیرش
  • پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
  • جعفر ایکسپریس کے حادثے پر بہت افسوس ہے، امریکی قونصل جنرل لاہور
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت