UrduPoint:
2025-02-27@21:11:52 GMT

رمضان کا پیغام منصفانہ اور پر امن معاشرہ کا قیام، یو این چیف

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

رمضان کا پیغام منصفانہ اور پر امن معاشرہ کا قیام، یو این چیف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے آغاز پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی کو اس مقدس مہینے کی اقدار اور اپنی مشترکہ انسانیت سے کام لیتے ہوئے دنیا کو تمام انسانوں کے لیے مزید منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ رمضان رحم دلی، ہمدردی اور فیاضی جیسی اقدار کا اظہار ہے۔

یہ خاندان اور معاشرے سے ازسرنو ربط قائم کرنے اور کم مایہ لوگوں کو یاد رکھنے کا موقع ہے۔

انہوں نے دنیا بھر میں بے گھری اور تشدد کا سامنا کرتے ہوئے یہ مہینہ منانے والوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے سوڈان اور ساہل خطے تک اور دیگر علاقوں میں تکالیف کا سامنا کرنے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور رمضان کے روزے رکھنے والے تمام لوگوں سے امن اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ ہر رمضان کے موقع پر دنیا کے کسی علاقے میں مسلمان برادری کے پاس جا کر اس کے ساتھ کچھ وقت بِتاتے اور روزہ رکھتے ہیں۔ یہ دورے دنیا کو اسلام کے حقیقی چہرے سے روشناس کراتے ہیں اور واپسی پر انہیں امن و سکون کا وہی احساس ہوتا ہے جو رمضان اپنے ساتھ لاتا ہے۔

اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سبھی کو ایک دوسرے کے کام آنا اور انسانی خاندان کے ہر رکن کے تحفظ اور وقار کی خاطر متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ خدا کرے کہ یہ مقدس مہینہ ہر جگہ امن لائے اور تمام انسانوں کی مزید منصفانہ اور رحمدلانہ دنیا کی جانب رہنمائی کرے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری جنرل

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک کے واقعات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا مطالبہ

ماضی کی ناانصافیوں کے بارے میں سچائی کو ظاہر کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی نے 10 جنوری 1972 سے اب تک کے تاریخی واقعات پر ایک وائٹ پیپر شائع کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ اقدام پر زور دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوئی اکثریت یا اقلیت نہیں ہے اور تمام شہری فخریہ طور پر بنگلہ دیش کے رہائشی ہونے کے باعث ایک ہی شناخت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟

بدھ کو پنچ گڑھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، رہنما جماعت اسلامی نے ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کریں۔

انہوں نے 10 جنوری 1972 سے اب تک کے تاریخی واقعات پر ایک وائٹ پیپر شائع کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور اقوام متحدہ کے درمیان مشترکہ اقدام پر زور دیا، جس کا مقصد ماضی کی ناانصافیوں کے بارے میں سچائی کو ظاہر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی خوبصورتی دیکھ کر بنگلہ دیشی صحافی حیران

بنگلہ دیش بھارت تعلقات کو مخاطب کرتے ہوئے شفیق الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے پڑوسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا ہے لیکن بھارت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے بنگلہ دیشی عوام کی بے عزتی ہو۔

عوامی لیگ کی 15 سالہ حکمرانی کے دوران ہلاک ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے ’گاڈ فادرز، گاڈ مدرز اور مافیا‘ کے اثر سے پاک ایک انسانی مساوات اور انصاف پسند بنگلہ دیش کی تعمیر کے وژن کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: ناہید اسلام ایڈوائزری کونسل سے مستعفی، نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کریں گے

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا مشورہ اس یقین دہانی کے ساتھ دیا کہ وہ دوبارہ عزت اور تحفظ حاصل کریں گی۔

انہوں نے ماضی کی شکایات کو ختم کرنے اور ایک ایسی قوم کی آبیاری کرنے کے مطالبے کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا جس کے مطابق تمام شہری فخر کے ساتھ بنگلہ دیشی کے طور پر اپنی شناخت کا دعویٰ کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان وائٹ پیپر

متعلقہ مضامین

  • موجودہ بحران کا واحد حل آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہیں، اپوزیشن کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ
  • 9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام
  • جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک کے واقعات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا مطالبہ
  • حکومتی وسائل جماعت اسلامی کے پاس ہوں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، راجہ جہانگیر خان
  • سعودی عرب رمضان میں دنیا کے 45 ممالک میں قرآنِ پاک کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرے گا
  • 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا
  •   امریکی پالیسیوں سے ہم آہنگ ‘ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کریگی‘ وزیرخزانہ 
  • دنیا کی پہلی فِلم، جس کا دورانیہ صرف 2 سیکنڈز
  • بھارت کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا، حریت کانفرنس