لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میںآپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے لانس نائیک کیلئے حرف عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز: لبرٹی چوک یادگار شہدا آمد، خراج عقیدت پیش کیا

لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جان کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔  بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔ علاوہ ازیں  وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلی  نے شہداء کشمیر کے لئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی۔ لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کی گئی۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء  حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔ کشمیری رہنماؤں اور شہداء  کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی۔ لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار کردہ نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان اور دیگر متعلقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پرنس کریم آغا خان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: فائرنگ کا تبادلہ، ایک جوان شہید، 12 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان  میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،12دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک شہید
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید
  • وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعظم اور قائم مقام صدر کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12خوارج ہلاک، لانس نائیک شہید
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 خواج ہلاک، لانس نائیک شہید
  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز: لبرٹی چوک یادگار شہدا آمد، خراج عقیدت پیش کیا